مشتا ق ایڈووکیٹ کی قیادت میں گلگت بلتستان کے وفد کی ڈائریکٹرجنرل ڈیزاسٹر منیجمنٹ لیفٹنٹ جنرل محمد افضل سے اہم ملاقات متاثرین زلزلہ کے مسائل سے آگاہ کیا

{AF}mushtaq advocateمشتا ق ایڈووکیٹ کی قیادت میں گلگت بلتستان کے وفد کی ڈائریکٹرجنرل ڈیزاسٹر منیجمنٹ لیفٹنٹ جنرل محمد افضل سے اہم ملاقات متاثرین زلزلہ کے مسائل سے آگاہ کیا{/AF}

 اسلام آباد(پ ر) جماعت اسلامی آزادجموں وکشمیر گلگت بلتستان کے قائمقام امیر سابق وزیر قانون و چیئرمین متاثرین زلزلہ کمیٹی مشتا ق ایڈووکیٹ نے وفد کے ہمراہ ڈائریکٹرجنرل ڈیزاسٹر منیجمنٹ لیفٹنٹ جنرل محمد افضل سے ملاقات کی اس موقع پر برگیڈئیر وسیم بھی موجود تھے ،وفد میں جماعت اسلامی گلگت بلتستان سیاسی امور کے چیئرمین مولانا عبدالسمیع،محمد نصیر خان سابق وزیر و راہنما پیپلز پارٹی،شمس الدین نائب صدر پی پی ضلع استور ،عبداودؤد سابق بلدیہ ممبریونین کونسل ڈوئیاں ،کرنل(ر) ابرار اسماعیل موجود تھے ،اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے مشتا ق ایڈووکیٹ نے کہاکہ گزشتہ اڑھائی ماہ سے ضلع استور کی یونین کونسل ڈوئیاں کی35ہزار آبادی زلزلے سے شدید متاثر ہوئی ہے،آفٹرشاکس کا یہ سلسلہ ابھی تک جاری ہے ،شدید سردی میں لوگ کھلے آسمان تلے امداد کے منتظر ہیں ابتدائی امداد کے بعد علاقے کا جیالوجیکل سروے اور مستقل آباد کاری بارے اہم مطالبات پیش کیے اس موقع پر ڈائریکٹرجنرل ڈیزاسٹر منیجمنٹ لیفٹنٹ جنرل محمد افضل اور برگیڈئیر محمد وسیم نے وفد کو یقین دلایا کہ علاقے کا جیالوجیکل سروے فوری طور کروایا جائے گا اور اس کے علاوہ 35ہزار کی آباد ی اور 3ہزار گھرانوں پر مشتمل بونجی سے ہرچو تک کے علاقے کا فیزیکل سروے مکمل ہونے پر وزیر اعظم پاکستان کو سمری روانہ کردی جائے گی جس میں صوبائی حکومت کے علاوہ وفاقی حکومت کی جانب سے مناسب ومعقول پیکج تیار کر کے لوگوں تک پہنچانے کا اہتمام کیا جائے گا ،وفد میں شامل مولانا عبدالسمیع ،محمد نصیر خان اور شمس الدین نے بھی ڈیزاسٹر منیجمنٹ کے ڈائیریکٹر جنرل کو علاقے کی سنگین صورت حال اورلوگوں کی حکومت اور ادارے سے توقعات کا اظہار کیا اس موقع پر مولانا عبدالسمیع نے بتایا کہ شدید سردی کی وجہ سے کئی بچوں کی اموات ہو چکی ہیں اور مزید اموات کا خدشہ موجود ہے فوری طور پر اگر ریلیف اور شلٹرز کا اہتمام نہ ہوا تو انسانی جانوں کے ضیاع کا خطرہ موجود ہے ۔

مرکزی دفتر

رابطہ دفتر