{AF}
تحریک پاکستان اور تعمیر پاکستان کے ہیرو نعمت اﷲ خان مرحوم کی خدمات قوم صدیوں یادرکھے گی،جماعت اسلامی آزادکشمیر{/AF}
عبدالرشید ترابی کی کراچی میں نماز جنازہ میں شرکت اور جماعت اسلامی کے قائدین کااظہار تعزیت اسلام آباد(پ ر) جماعت اسلامی آزادجموں وکشمیر کے قائمقام مشتا ق ایڈووکیٹ،امیر جماعت اسلامی ڈاکٹر خالد محمود ،سابق امراء عبدالرشید ترابی،سردار اعجاز افضل خان،سیکرٹری جنرل راجہ فاضل تبسم سمیت نائب امراء نے نعمت اﷲ خان کی رحلت پر اظہار تعزیت کرتے ہوئے مشترکہ طور پر کہا کہ نعمت اﷲ خان کی تحریک پاکستان اور تعمیر پاکستان میں خدمات قوم صدیوں یاد رکھے گی ،نعمت اﷲ خان کی رحلت سے اہل پاکستان محسن پاکستان سے محروم ہو گے ،کراچی کو روشنیوں کا شہر میں بدلنے کے ساتھ ساتھ پورے پاکستان میں غریب اور مظلوم عوام کی حالت بدلنے کی کوشش کی ،الخدمت فاؤنڈیشن کے صدر کی حیثیت سے 2005کے زلزلے کے موقع پر آزادکشمیر میں متاثرین کی امداد اور بحالی میں تاریخی کردار اداکیا میئر کراچی ہونے کے ناطے پورے کراچی کو بدل کر رکھا دیا اس موقع پر جنرل پرویز مشرف نے کھلے بندوں یہ اعلان کیا کہ میں اگر دنیا میں بلدیاتی نظام کی کامیابی کا کوئی ماڈل دے سکتا ہوں تو وہ کراچی ہے نعمت اﷲ خان غلبہ اسلام کے داعی خدمت خلق کا جذبہ رکھنے والے محسن تھے اﷲ تعالیٰ مرحوم کی سیئات سے درگزر اور حسنات کو قبول فرمائے ،جماعت اسلامی کے پارلیمانی لیڈر کنونیئر کل جماعتی کشمیر رابطہ کونسل عبدالرشید ترابی نے نماز جنازہ میں شرکت کی اور اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اہل کشمیر کی طرف سے سوگوار خاندا ن کی دلجوئی کی اور کہا کہ اہل کشمیر نعمت اﷲ خان کو ان کی خدمات پر صدیوں یاد رکھیں گے زلزلے کے موقع پر انہوں نے تاریخی خدمات سر انجام دیں ۔