{AF}
دہلی میں آر ایس ایس کے غنڈوں کے ہاتھوں مسلمانوں کا قتل عام سوا ارب مسلمانوں کے لیے لمحہ فکریہ ہے ،ڈاکٹر خالد محمود خان{/AF}
جدہ،مکہ مکرمہ(پ ر) جماعت اسلامی آزادجموں وکشمیر کے امیر ڈاکٹر خالد محمود خان نے کہا ہے کہ دہلی میں آر ایس ایس کے غنڈوں کے ہاتھوں مسلمانوں کا قتل عام سوا ارب مسلمانوں کے لیے لمحہ فکریہ ہے ،نریندرمودی جنوبی ایشیا کو ایٹمی جنگ کی طرف دھکیل رہے ہیں عالمی برادری نے خاموشی کا روزہ نہ توڑا تو خطے کو ایٹمی جنگ سے کوئی نہیں بچا سکتا ،چار ایٹمی طاقتوں کی موجودگی میں ایٹمی جنگ پوری دنیا کے امن کو متاثر کرے گی ،کشمیری گزشتہ 200سال سے آزادی کے لیے جدوجہدکر رہے ہیں مودی کے بڑوں کو ہمارے اسلاف نے مار بھگایا تھا مقبوضہ کشمیر کے اندر بھی کشمیری مودی کی فوج کو مار بھگائیں گے ،ان خیالات کااظہار انہوں نے اپنے دورے کے دوران مختلف تقریبات سے خطاب کرتے ہوئے کیا ،انہوں نے کہاکہ کشمیریوں نے اپنے حصے کا کام کرلیا ہے اب آزادی کی تحریک کو منز ل سے ہمکنار کرنے کے لیے بیس کیمپ اور اسلام آباد نے فیصلہ کن کردار ادا کرنا ہے ،نریندر مودی کے اقدامات اور کشمیرمیں لاک ڈاؤن کی وجہ سے ہندوستان کا نام نہاد جمہوری اور سیکولر چہرہ بے نقاب ہو گیا ہے دنیا میں ہر جگہ مودی کے اقدامات کو مسترد کیا جارہا ہے عالمی سطح پر اس فضا سے استفادہ کرنے کی ضرورت تھی جو اسلام آباد نے نہیں کیا اسلام آباد کماحقہ کردار ادا کرتا تو آ ج کشمیری آزاد فضاؤں میں سانس لے رہے ہوتے مودی کے توڑ کے لیے جو حکمت عملی بننی چاہیے تھی وہ اسلام آباد والوں نے نہیں بنائی انہوں نے کہاکہ دنیا بھر میں کشمیری اور پاکستان کمیونٹی نے اس مرحلے پر بھرپور کردار ادا کیا اہل کشمیر ان سب کی تحسین کرتے ہیں تارکین وطن نے دنیا کے ہر فورم پر مسئلہ کشمیر کو اجاگر کیا اور ہندوستان کے مظالم کو بے نقاب کیا ۔