تحریک آزادی کشمیرکو عالمی محاذ پر تحریک کشمیر برطانیہ کی خدمات قابل قدر ہیں،عبدالرشید ترابی

{AF}abdul rasheed turabi تحریک آزادی کشمیرکو عالمی محاذ پر تحریک کشمیر برطانیہ کی خدمات قابل قدر ہیں،عبدالرشید ترابی {/AF}

اسلام آباد(پ ر) جماعت اسلامی کے پارلیمانی لیڈر وچیئرمین پبلک اکاونٹس کمیٹی عبدالرشید ترابی نے کہاکہ تحریک آزادی کشمیرکو عالمی محاذ پر تحریک کشمیر برطانیہ کی خدمات قابل قدر ہیں بھارت کے تحریک آزادی کے خلاف منفی پروپگنڈے کاتوڑ اور مقبوضہ جموں وکشمیر میں بھارت کی طرف سے انسانی حقوق کی پامالیوں کو جس انداز سے تحریک کشمیر برطانیہ اور یورپ نے اجاگر کیا ہے اس سے بھارت کو بین الااقوامی سطح پر پسپائی ہے یہی وجہ ہے کہ آج دنیا کشمیر پربات کرتی ہے انسانی حقوق کی علمبردار تنظیموں نے مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی پامالیوں پر آواز اٹھائی ہے ان خیالات کا اظہارعبدالرشید ترابی نے جماعت اسلامی آزادجموں وکشمیر کی طرف سے تحریک کشمیر یورپ کے نائب صدر ولارڈ میئر سکالینڈ راجہ حنیف ، تحریک کشمیر برطانیہ کے صدر راجہ فہیم کیانی اور تحریک کشمیر اٹلی کے صدر محمود احمد شریف کے اعزاز میں دہیے گے عشائیہ سے خطاب کرتے ہوے کیا تقریب سے قاہمقام امیرجماعت اسلامی آزاد کشمیر گلگت بلتستان مشتاق احمد ایڈووکیٹ سیکرٹری جزل راجہ فاضل تبسم نائب امیر راجہ جہانگیر خان تحریک کشمیر یورپ کے نائب صدر ولارڈ میئر سکالینڈ راجہ حینف تحریک کشمیر برطانیہ کے صدر راجہ فہیم کیانی محمود احمد شریف مولانا عبدالسمیع نے بھی خطاب کیا عبدالرشید ترابی نے اظہار خیال کرتے ہوے کہا کہ بھارت کے وزیر اعظم مودی کی انتہا پسندانہ پالیسیاں خود اس کے گلے میں پڑچکی ہیں اور بھارت کی گیارہ ریاستوں میں مودی کے انتہا پسندانہ اقدامات کے خلاف احتجاج جاری ہے انہوں نے کہا کہ بیرونی دنیا میں مقیم کشمیری وپاکستانی کمیونٹی تحریک آزادی کشمیر کے حقیقی سفیر ہیں راجہ عارف فہیم کیانی محمود شریف اور ان کے ساتھیوں نے تحریک آزادی کے سفارتی اور بین الااقوامی محاذ پر قابل قدر خدمات انجام دی ہیں جس پر ہم انہیں سلام پیش کرتے ہیں عبدالرشید ترابی نے کہا کہ بین الااقوامی محاذ پر راجہ فہیم کیانی اور ان کے ساتھیوں کی گرانقدر خدمات ہیں برطانیہ سمیت دیگر ممالک میں ان احباب کی کوششوں سے کشمیر کے حوالے سے تاریخی مظاہرے ہوے ہیں جن میں لاکھوں لوگوں نے شرکت کی ہے عالمی برادری پر دباو بڑھا ہے انہوں نے کہا کہ بیرون دنیا میں مقیم کشمیر ی و پاکستانی تحریک آزادی کشمیر کے حقیقی سفیر ہیں ان کی شبانہ روز کوششوں کے نتیجے میں مسلہ کشمیر عالمی سطح پر اجاگر ہوا ہے صدر ریاست سردار مسعود خان بھی کشمیر کے حوالے سے بہت متحرک کردار ادا کر رہے ہیں تحریک کشمیر برطانیہ کی سرگرمیوں کے بہت مثبت نتاہج سامنے آے ہیں قاہمقام امیر جماعت اسلامی مشتاق احمد ایڈووکیٹ نے کہا کہ گلگت بلتستان کے عوام تحریک آزادی کی پشت پر کھڑے ہیں آزادی کشمیر کیلیے کشمیری ملت کے شانہ بشانہ اپنا کردار ادا کریں گے بیرونی دنیا میں جس جذبے سے ہمارے یہ احباب اپنی خدمات سرانجام دے رہے ہیں وہ ہمارے باعث حوصلہ ہے جماعت اسلامی بیرونی ممالک میں تحریک آزادی کشمیر کے لیے کام کرنے والے تمام احباب کو سلام پیش کرتی ہے انشائاﷲ کشمیریوں کی حق خودارادیت کی یہ تحریک کامیابی کی منزل سے ضرور ہم کنار ہوگی تحریک کشمیر یورپ کے نائب صدر حنیف راجہ نے خطاب کرتے ہوے کہا کہ جماعت اسلامی پوری دنیا میں اﷲ کے دین کی سربلندی مظلوم و محکوم مسلمانوں کو حق آزادی دلانے کے لے سرگرم عمل ہے بیرون ممالک میں تحریک کشمیر کے پلیٹ فارم سے ہم اپنے حصے کا کردار ادا کررہے ہیں انہوں نے کہا کہ عبدالرشید ترابی تحریک کا قیمتی اثاثہ ہیں جوانی سے لے کر اب تک جس سرگرمی اور جذبے کے ساتھ کشمیر کاز کیلیے کام کررہے ہیں ہم انہیں خراج تحسین پیش کرتے ہیں ہمارے دیکھتے دیکھتے تحریک میں کام کرتے ہوے ان کے بال سفید ہوگیہیں یہ دن رات تحریک آزادی میں مصروف رہے ہیں ہمیں ان جیسی عظیم شخصیات کا احترام کرنا چاہیے اور ان کی خدمات پر بڑے سے بڑا ایوارڈ دینا چاہیے انہوں نے کہا کہ کشمیر میں دی جانے والی قربانیاں راہیگاں نہیں جاہیں گی ان قربانیوں کے نتیجے میں کشمیری آزادی کی منزل حاصل کرکے رہیں گے سیکرٹری جزل جماعت اسلامی آزادکشمیر راجہ فاضل تبسم نے خطاب کرتے ہوے معزز مہمانان گرامی کا مرکز جماعت آمد پر ان کا خیر مقدم کیا اور جماعت اسلامی آزاد کشمیر گلگت بلتستان کی دعوتی تنظیمی سیاسی سرگرمیوں سیآگاہ کیا انہوں نے کہا کہ 5 اگست کے بعد ہم نے ساری سرگرمیوں کا محور و مرکز کشمیر کی تحریک کو رکھا اگرچہ جماعت اسلامی اول روز سے تحریک آزادی کشمیر کی کامیابی کیلیے سرگرم عمل ہے لیکن مودی کے اقدامات کے بعد جماعت اسلامی آزادکشمیر اور جماعت اسلامی پاکستان نے پورے پاکستان آزاد کشمیر گلگت بلتستان میں بڑے تاریخی کشمیر بچاو مارچ کیے ہیں جن میں لاکھوں لوگ شریک ہوے ہیں۔

مرکزی دفتر

رابطہ دفتر