{AF}
کشمیری حق خودارادیت اور وحدت کشمیرپر کوئی کمپرومائز نہیں کریں گے،تقسیم کشمیرکا کوئی فارمولا قبول نہیں ہے،ڈاکٹر خالد محمود خان{/AF}
الجبیل ( پ ر)جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیرکے امیر ڈاکٹر خالد محمود خان نے کہاکہ کشمیری حق خودارادیت اور وحدت کشمیرپر کوئی کمپرومائز نہیں کریں گے،تقسیم کشمیرکا کوئی فارمولا قبول نہیں ہے،عالمی سامراج نے کشمیریوں سے ہمیشہ دھوکہ کیاہے،اقوام متحدہ میں کشمیری نہیں نہروگیاتھا،کشمیریوں نے آزادی کے لیے پی ایچ ڈیز پیش کیں ہیں،ہمارے اسلاف نے جہا د سے یہ خطے آزاد کروائے ہیں،کشمیرکی آزادی نوشتہ دیوار ہے،ان خیالات کااظہارانھوں نے الجبیل میں کشمیرفورم کے زیر اہتما م تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا، اس موقع پر رفعت رشید عباسی،سردار حلیم خان،ثاقب ادریس،حفیظ کیانی،انجینئر کامران سمیت دیگر قائدین نے خطاب کیا،تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر خالد محمود خان نے کہاکہ بیس کیمپ کی خوشحالی اور کشمیرکی آزادی ہمارا ہدف ہے،کشمیری آزادی کے لیے 200سو سال سے میدان جہاد میں ہیں،آزادی کے مختلف مراحل آئے کشمیریوں نے ہر مرحلے پر ثابت قدمی دیکھائی،برہان وانی کی شہادت کے بعد پوری کشمیری قوم سڑکوں پر نکلی اور عوامی مزاحمت کا آغاز کیا،جب جہاد کیاتوپوری قوم نے کیا،5اگست کے بعد ہندوستان نے کشمیرکو جیل میں تبدیل کردیامگر کشمیریوں نے استقامت دیکھائی،پوری دنیا کشمیریوں کی استقامت کو سلام پیش کرتی ہے،سات ماہ ہونے والے ہیں کشمیرمیں لاک ڈاؤن ہے مگر کشمیری سرنڈر کرنے کے لیے تیار نہیں ہیں،یہ فتح کی نوید ہے،کشمیرکی آزادی بھارت کی بربادی کا عنوان بنے گی اور پاکستان کی تکمیل کا باعث بنے گی،کشمیری تکمیل پاکستان کی جدوجہد کررہے ہیں،کشمیریوں نے پاکستان بنے سے قبل ہی اپنی منزل کاتعین کردیاتھا۔پاکستان کی طرف بہنے والے دریاؤں میں کشمیریوں کو خون شامل ہے،کشمیری اپنے شہداء کو پاکستانی پرچموں میں سپرد خاک کررہے ہیں،یہ پاکستان سے لازوال محبت کا اظہارہے۔انھوں نے کہاکہ کشمیری آزادی سے کم کوئی حل قبول نہیں کریں گے۔