{AF}
کشمیراور بھارت میں مسلمانوں کے قتل عام سے مودی کے ہاتھ نہ روکے گئے تو دنیا میں بڑا سانحہ رونما ہوسکتاہے، عبدالرشید ترابی{/AF}
اسلام آباد( پ)کنونیئر کل جماعتی کشمیررابطہ کونسل وچیئرمی ن پبلک اکاؤنٹس کمیٹی عبدالرشید ترابی نے کہاہے کہ کشمیراور بھارت میں مسلمانوں کے قتل عام سے مودی کے ہاتھ نہ روکے گئے تو دنیا میں بڑا سانحہ رونما ہوسکتاہے،عالمی برادری تجزیہ نہیں ہندوستان کے خلاف عملی اقدامات کرے،اسلامی اور مستحکم پاکستان کشمیریوں کی امیدوں کا مرکز ہے،پاکستان ایک نظریاتی مملکت ہے ،آج تک نظام تعلیم کا اسلامی نہ ہونا لمحہ فکریہ ہے،یکساں نظام تعلیم راج کیا جائے،حکومت نے اپنے دعوووں پر ابھی تک عمل نہیں کیا،اچھی تعلیم اورتربیت کا اہتمام کرنے والے اداروں کو سوسائٹی اور حکومت حوصلہ افزائی کرے،ان خیالا ت کااظہارانھوں نے وائز سکول اینڈ کالج کی سالانہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا،اس موقع پر وائز سکول اینڈ کالج کے پرنسپل حافظ تنویر اور دیگرقائدین نے خطاب کیا،تقریب سے خطاب کرتے ہوئے عبدالرشید ترابی نے کہاکہ یکسو قوم کی تیاری کے لیے یکساں نظام تعلیم راج کرنا ہوگا،دنیا میں جن اقوام نے ترقی کی ہے انھوں نے تعلیم اور تربیت پر فوکس رکھا ،ہمارا لمیہ یہ ہے کہ تعلیم ہماری ترجیح ہی نہیں ہے،اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے انھوں نے کہاکہ 5گست کے بعد مقبوضہ کشمیرکو ہندوستان نے جیل بنارکھا ہے،جبروتشدد کی انتہاکی جارہی ہے،سات ماہ سے کشمیرمیں لاک ڈاؤن ہے،مودی نے یہ مظالم اور تشدد اس لیے کیاکہ وہ کشمیریوں کو جھکانے میں کامیاب ہوجائے گا مگر کشمیری استقامت کا پہاڑ ثابت ہورہے ہیں ،مقبوضہ کشمیرکے اندر جماعت اسلامی کی امیرسیکرٹری جنرل سمیت 5ہزار کارکنوں کو گرفتار کرکے بھارتی کی دورداز جیلوں میں ڈالا ہواہے،قائدین جیلوں میں بن ہیں مگر اس کے باوجود کشمیری پاکستان کے ساتھ اپنی وابستگی کا مظاہر ہ کررہے ہیں،ہندوستان کشمیریوں کو خوف زدہ کرنے میں بری طرح ناکام ہوچکاہے،کشمیری آزادی کی منزل سے دستبردار ہونے کی بجائے آزادی کے لیے پر عزم ہیں،ایسی قوم جو استقامت کی مثال بن جائے اس کو کوئی شکست نہیں دے سکتا،انھوں نے کہاکہ ہندوستان کے اندر مسلمانوں کا قتل عام اور خواتین کی بے حرمتی اسلامی ممالک کے حکمرانوں کی غیرت اور ایمان کے لیے چیلنج ہے،اسلامی ممالک کے حکمرانوں نے اس مرحلے پر خاموشی نہ توڑی تو وہ بھی نہیں بچ سکتے ،اس وقت ہندوستان کے خلاف عملی اقدامات کرنے کی ضرورت ہے،مودی ہٹلر نازی ازم کی یاد تازہ کررہے ہیں اور امت کے حکمران خاموش ہیں،اس خاموشی کو توڑاجائے اور مسلمانو ں کے خون کے ایک ایک قطرے کا بدلہ لیا جائے۔