ملی غیرت حمیت اورجذبہ جہادسے سرشار قوم کو کوئی شکست نہیں دے سکتا،افغانوں کو تاریخی فتح مبارک ہو،عبدالرشید ترابی

{AF}abdul rasheed turabi ملی غیرت حمیت اورجذبہ جہادسے سرشار قوم کو کوئی شکست نہیں دے سکتا،افغانوں کو تاریخی فتح مبارک ہو،عبدالرشید ترابی {/AF}

اسلام آباد( پ ر)کنونیئرکل جماعتی کشمیررابطہ کونسل وچیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی عبدالرشید ترابی نے کہاہے کہ ملی غیرت حمیت اورجذبہ جہادسے سرشار قوم کو کوئی شکست نہیں دے سکتا،افغانوں کو تاریخی فتح مبارک ہو،افغانوں کی فتح مودی کے لیے نوشتہ دیوار ہے،نہتے افغان اگر امریکہ اورنیٹوکو شکست دے سکتے ہیں تو کشمیری مجاہدین اور حریت پسند عوام ہندوستان کو شکست سے دوچار کریں گے،افغان آگے مراحل میں باہمی مفاہمت سے کام لیں قومی اتفاق رائے سے نظام حکومت تشکیل پذیر ہوتو سب کے لے اچھاہے،ہندوستان پر نظررکھنے کی ضرورت ہے،پاکستان نے کارڈ اچھے انداز سے کھیلے ہیں،ان خیالات کااظہارانھوں نے نجی ٹی وی چینلز اور میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے کیا،انھوں نے کہاکہ افغانوں نے شجاعت اور بہادری کی تاریخ پھر دوہرائی ہے،ثابت ہوا غیرت ایمانی اور جذبہ جہاد سے سرشارقوم کو کوئی شکست نہیں دے سکتا،اس تاریخی معاہدے سے مودی کو تکلیف ہوئی ہے اور وہ اس کے خلاف سازشیں کررہاہے اس کی سازشوں کوناکام بنانے کی ضرورت ہے مودی کے ایجنڈے کو بھی شکست ہوئی ہے،مودی نے اس تاریخی معاہدے میں ناکامی کے بعد آرایس ایس کے غنڈو ں کو کھلی چھٹی دی کہ وہ مسلمانو ں کو نشانہ بنائیں،ہندوستان کے عزائم سے باخبر رہنے کی ضرورت ہے،پاکستان کی ریاست نے اس اہم مراحل پر درست کارڈ استعمال کیے ہیں مگرابھی کافی کام باقی ہے ہندوستان اور اس کے مہرے پوری سازش کریں گے،انھوں نے کہاکہ پرامن مستحکم اور اسلامی افغانستان پاکستان اور خطے کے لیے سود مند ہے،انھوں نے کہاکہ ثابت ہواکہ عزت اور ذلت اﷲ کے ہاتھ میں ہے ،جو قوم اﷲ کے ساتھ اپنے تعلق کو مضبوط رکھے گی اس کو کوئی شکست نہیں دے سکتا،کشمیریوں نے بھی اﷲ کے بھروسے پر اپنی آزادی کے لیے ہندوستان کے قبضے کے خلا ف جہاد شروع کررکھاہے اب کشمیرکی آزادی اور ہندوستان کی بربادی کی باری ہے۔

مرکزی دفتر

رابطہ دفتر