جماعت اسلامی گلگت بلتستان آمدہ انتخابات میں بھرپور انداز سے حصے لے کر موثر پارلیمانی قوت حاصل کرے گی،عبدالرشید ترابی

{AF}abdul rasheed turabiجماعت اسلامی گلگت بلتستان آمدہ انتخابات میں بھرپور انداز سے حصے لے کر موثر پارلیمانی قوت حاصل کرے گی،عبدالرشید ترابی {/AF}

 جماعت اسلامی نے 14سے امیدوار فائنل کرلیے بقیہ حلقوں سے جلد مشاورت کے بعد نام فائنل کیے جائیں گے،مشتاق ایڈووکیٹ گلگت بلتستان کی خوشحالی کاواحدراستہ جماعت اسلامی ہے،راجہ فاضل تبسم گلگت بلتستان کے عوام کو باوقار اور باختیار نظام حکومت دلوانے کی کوشش کریں گے،مولانا عبدالسمیع، جماعت اسلامی کے مرکز کھنہ اسلام آباد میں خوشحال گلگت بلتستان کانفرنس سے حبیب الرحمان ،کرنل اسماعیل اور دیگر قائدین کا خطاب اسلام آباد( پ ر)جماعت اسلامی کے پارلیمانی لیڈر وچیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی عبدالرشید ترابی نے کہاکہ جماعت اسلامی گلگت بلتستان آمدہ انتخابات میں بھرپور انداز سے حصہ لے کر موثر پارلیما نی قوت حاصل کرے گی،جماعت اسلامی خطے میں عوام کی امید کی واحد کرن ہے عوام کی توقعات حماعت اسلامی سے وابستہ ہیں،انسانوں کے بنائے ہوئے سارے نظام فیل ہوچکے ہیں،اﷲ کا دیا ہوا نظام ہی ہمارے سارے مسائل کا حل ہے ،اﷲ نے جو نظا م اپنے بندوں کو دیا ہے اس سے بہتر اور کوئی نظام نہیں ہوسکتا،جماعت اسلامی ایسا نظام لانا چاہتی ہے جو میں حق دا رکو حق ملے ،میرٹ ؛پر روزگار ملے ،صحت اور تعلیم مفت ہو،ان خیالات کااظہارانھوں نے جماعت اسلامی آزاد جموں کشمیرگلگت بلتستان کے زیر اہتمام اسلام آـباد جماعت اسلامی کے مرکز کھنہ میں خوشحال گلگت بلتستان کانفرنس خطاب کرتے ہوئے کیا،کانفرنس سے سابق وزیر قانون وقائمقام امیر جماعت اسلامی آزاد کشمیرگلگت بلتستان مشتا ق ایڈووکیٹ،جماعت اسلامی کے سیکرٹری جنرل راجہ فاضل تبسم ،جماعت اسلامی کے سیاسی امور کے چیئرمین مولانا عبدالسمیع ،جماعت سلامی کے سابق امیدوار اسمبلی وصدر الخدمت فاؤنڈیشن حبیب الرحمان ،کرنل اسماعیل اور دیگر قائدین نے خطاب کیا،کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے عبدالرشید ترابی نے کہاکہ کشمیرکی آزادی اور گلگت بلتستان کی خوشحالی ہمار اہدف ہے،جماعت اسلامی نے گلگت بلتستان کے عوام کے سیاسی حقوق کے حصول کے لیے طویل جدوجہد کی ہے،جب تک یہ حق یہاں کے لوگوں کو مل نہیں جاتا اس وقت تک ہماری جدوجہد جاری رہے گی،گلگت بلتستان کے عوام کو رائلٹی دی جائے این ایف سی ایوارڈ میں صوبوں سے زیادہ حصہ دیاجائے،یہاں کے عوام کو سیاسی حقوق فراہم کیے جائیں، وقار اور بااختیار نظام حکومت دیاجائے۔جماعت اسلامی اصلاح احوال کے لیے کے پارلیمنٹ کے اندر اپنا کردار ادا کرسکتی ہے ،آزاد کشمیرکے اندر اسمبلی کے پلیٹ فارم سے جماعت اسلامی نے بھرپور کردار ادا کیا،میرٹ کے قیام اور کشمیرکی آزادی کی جدوجہد اور کرپشن کے خاتمے کے لیے اہم کردار ادا کیا،اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے جماعت اسلامی کے قائمقام امیر مشتا ق ایڈووکیٹ نے کہاکہ جماعت اسلامی نے مشاورت سے آمدہ انتخابا ت میں حصہ لینے کے لیے 14امیدواروں کے نام فائنل کرکے میدان میں اتار دیے ہیں اور بقیہ امیدواروں کے نام چند دنوں میں فائنل کرکے میدان میں اتاد دیے جائیں گے،جماعت اسلامی نے اس علاقے میں بلاتفریق رنگ نسل اور علاقہ عوام کی خدمت کی ہے ،عوام جماعت اسلامی کو ووٹ دے کر اقتدار میں لائے ان کے تمام مسائل حل کریں گے،جماعت اسلامی پر عوام اعتماد کریں تو پانچ سالوں میں بنیاد مسائل حل کردیں گے،جماعت اسلامی دعوے نہیں عمل پر یقین رکھتی ہے،انھوں نے کہاکہ پرامن گلگت بلتستان ہی ہمارے عوام کے مفاد میں ہے،جماعت اسلامی نے ہمیشہ رواداری اور مثبت سیاست کی ہے اور اسی راستے پر چلیں گے۔ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے جماعت اسلامی کے سیکرٹری جنرل راجہ فاضل تبسم نے ویثرن 2020پیش کیا،انھوں نے کہاکہ 2020میں جماعت اسلامی گلگت بلتستان موثر پارلیمانی قوت ہوگی،گلگت بلتستان کے مسائل کاحل جماعت اسلامی کے پاس ہے،جماعت اسلامی کے سوا عوام کے مسائل کوئی حل نہیں سکتا،اﷲ کی رضا کے لیے خدمت کرنے والی جماعت ہی یہ کام کرسکتی ہے،انھوں نے کہاکہ 21لاکھ کی آباد ی میں جماعت اسلامی 84000افراد کو اپنا ممبر بنائے گی اور تبدیلی لائے گی،یہ حقیقی تبدیلی کاسال ہے،اس موقع پر گفتگوکرتے ہوئے جماعت اسلامی کے سیاسی امور کے چیئرمین مولانا عبدالسمیع نے کہاگلگت بلتستان میں جہاں بھی کوئی بھی آفت آئی کوئی سانحہ ہوا جماعت اسلامی پیش پیش رہی ہے،عوام کے اجتماعی مسائل ہوں یاانفرادی ہر سطح پر جماعت نے اپنا کردار ادا کیا،متاثرین استور کے لیے بھی جماعت اسلامی اور اس کے اداروں نے کام کیا ہے اور کررہے ہیں،متاثرین زلزلہ کو تنہا نہیں چھوڑیں گے،آخری متاثر کی بحالی اور آبادی کاری تک جماعت اسلامی چین سے نہیں بیٹھے گی،کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے امیدوار اسمبلی حبیب الرحما ن نے کہاکہ جماعت اسلا می او رالخدمت نے گلگت بلتستان کے عوام کی بے لوث خدمت کی ہے،ہماری کوشش ہے کہ گلگت بلتستان کے عوام کو بنیادی سہولیات فراہم ہوں لوگوں کو انصاف ملے میرٹ پر ملے ظلم کا نظام ختم ہونظام عدل قائم ہو۔

مرکزی دفتر

رابطہ دفتر