افغانستان میں نیٹو کو شکست نریندرمودی کے لیے نوشتہ دیوار ہے،ڈاکٹر خالد محمود خان

{AF}dr. khalid افغانستان میں نیٹو کو شکست نریندرمودی کے لیے نوشتہ دیوار ہے،ڈاکٹر خالد محمود خان{/AF}

دمام ( پ ر)جماعت اسلامی آزاد کشمیرکے امیر ڈاکٹر خالد محمود خان نے کہا ہے کہ افغانستان میں نیٹو کو شکست نریندرمودی کے لیے نوشتہ دیوار ہے،افغانستان کے بہادر عوام مبارک باد کے مستحق ہیں،اہل کشمیرافغان امت کو فتح پر مبارک باد پیش کرتے ہیں،کشمیریوں نے بھی اﷲ کے بھروسے پر جہاد شروع کررکھا ہے اب ہندوستان کی باری ہے،کشمیری جس شان سے گزشتہ 2سو سال سے میدان میں ہیں ان کی فتح پورے خطے کا نقشہ بدل دے گی،ہندوستان کے جرائم اپنی ساری حدوں کو پا رکرچکے ہیں اب اس کے انجام کا آغاز ہے،کشمیرکو جیل میں بدلنے کے لیے کشمیری آزادی کے لیے پرعزم ہیں اب پورا ہندوستان کشمیر بن چکاہے،ان خیالات اظہارانھوں نے کشمیرفورم کے زیراہتمام تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا،اس موقع پر رفعت رشید عباسی اوردیگرقائدین نے بھی خطاب کیا،تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر خالد محمود خان نے کہاکہ کشمیری امت کا حصہ ہیں کشمیریوں کو ہندوستان مسلمان ہونے کی سزاد ے رہاہے ،سوا کروڑ مسلمان اور 57اسلامی ممالک اپناکردا رادا کریں،ہندوستان میں آرایس ایس کے غنڈے جس طرح کھلے بندوں مسلمانو ں کا قتل عام اور خواتین کی بے حرمتی کررہے ہیں یہ پوری امت کے لیے چیلنج ہے،انھوں نے کہاکہ ہندوستان کا مکروہ سیکولر چہرہ بے نقاب ہوچکاہے ،لاکھوں تارکین وطن کشمیریوں کے سفیر بن کراپنا کردارادا کریں،کشمیر ی اقوام متحدہ کی قراردادوں کے اور چاٹر کے مطابق اپنے حق کے حصول کی جدوجہد کررہے ہیں جس عالمی برادری نے عہد کررکھا ہے،اقوام متحدہ میں کشمیری نہیں نہروگیاتھا ،ہندوستان کی قیادت اقوام متحدہ گئی تھی کشمیری تو جہا دکررہے تھے کشمیریوں نے اقوام متحدہ کے کہنے پر ہتھیاررکھتے تھے،دنیا نے اسی طرح خاموشی رکھی تو کشمیری ایک بار پھر ہتھیار اٹھانے پر مجبور ہوں گے،اس کے نتیجے میں حالات جو بھی ہوں گے اس کی ذمہ داری عالمی برادری پر ہوگی۔

مرکزی دفتر

رابطہ دفتر