برہمن سوچ کے حامل نریندرمودی نے نفرت اور تعصب کی آگ سلگا کرپورے خطے کے امن کو خطرے میں ڈال دیاہے،سراج الحق

{AF}siraj ul haq برہمن سوچ کے حامل نریندرمودی نے نفرت اور تعصب کی آگ سلگا کرپورے خطے کے امن کو خطرے میں ڈال دیاہے،سراج الحق{/AF}

اسلام آباد( پ ر)جماعت اسلامی پاکستان کے امیر سینیٹر سراج الحق نے کہاہے کہ برہمن سوچ کے حامل نریندرمودی نے نفرت اور تعصب کی آگ سلگا کرپورے خطے کے امن کو خطرے میں ڈال دیاہے،ہندوستان میں برہمن کے گلاس میں کوئی پانی پی لے تو گلاس کو توڑ دیاجاتاہے،مسلمانوں اور عیسائیوں کو ان کے عقیدے چھوڑانے کے لیے ان کا قتل عام کیاجارہاہے،مودی کے ہاتھ نہ روکے گئے او ر اس کے قتدار کو دوام ملا تو دنیا تیسری عالمی گیر جنگ کی لپیٹ میں آجائے گی،کشمیریوں کی 250سالہ تاریخی حیثیت مودی نے ختم کرکے دنیا کو پیغام دیاہے کہ وہ توسیع پسندانہ عزائم رکھتے ہیں،ایک کروڑ چالیس لاکھ کشمیریوں نے آزادی یا فتح تک لڑنے کا فیصلہ کرکے دنیا کے ضمیر کو جگانے کی کوشش کی ہے،جماعت اسلامی پاکستان اور22کروڑ پاکستانی عوام کشمیریوں کے شانہ بشانہ ہیں،مودی کا علاج جماعت اسلامی کے پاس ہے،ہندوستان کشمیراور بھارت میں مسلمانوں کاقتل عام کررہاہے اسلامی ممالک ہندوستان کا سیاسی ،سفارتی اور معاشی بائیکاٹ کریں ،اسلام آباد میں کشمیرپر او آئی سی کا سربراہی اجلاس بلوائیں،عالمی انسانی حقوق کی تنظمیں کشمیرمیں انسانی حقوق کی بدترین خلاف ورزیوں پر کردار ادا کریں،عالمی میڈیا اور انسانی حقوق کمیشن کو مقبوضہ کشمیرتک رسائی دی جائے تاکہ وہ اپنی انکھوں سے مظالم دیکھ سکیں،ان خیالات کااظہاانھوں نے جماعت اسلامی آزاد کشمیرکے زیر اہتمام ایک روزہ لیڈر شپ ورکشاپ کے شرکاء سے خطا ب کرتے ہوئے کیا،اس موقع پر جماعت اسلامی کے قائم مقام امیر سابق وزیر قانون مشتا ق ایڈووکیٹ،سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی راجہ فاضل تبسم ،مولانا تاج محمود صدیقی اور دیگر قائدین نے خطا ب کیا،اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے سینیٹر سراج الحق نے کہاکہ کشمیرکی آزادی اور عوام کے مسائل کے حل کے لیے ضروری ہے کہ جماعت اسلامی کے پاس اقتدار ہو،عوام جماعت اسلامی پر اعتماد کریں قوم کی توقعات پر پورا اتریں گے،پاکستان کے اندر تمام پارٹیاں اور نظام فیل ہوچکے ہیں عوام کو ریلیف صرف جماعت اسلامی فراہم کرسکتی ہے،پاکستان کو حقیقی اسلامی پاکستان صرف جماعت اسلامی ہی بناسکتی ہے،ہمارے پاس گراس روٹ لیول پر امانت دار دیانتداراور خوف خدارکھنے والی قیاد ت موجود ہے جو عوام کا درد محسوس کرکے اس کا مداواکرسکتی ہے،انھوں نے کہاکہ امت کے پاس تمام تر وسائل تو موجود ہیں مگر المیہ یہ کہ قیادت نہیں ہے ،اسلامی تحریکیں پوری دنیا میں مصروف جہد ہیں،انھوں نے کہاکہ پاکستان کی موجود ہ حکومت کے پاس کشمیرکی آزادی کا کوئی روڈ میپ نہیں اور نہ ہی کوئی پالیسی ہے،بڑھتی ہوئی بے روزگاری اور مہنگائی نے عوام کا جینا دوبھرکردیاہے،انھوں نے کہا پاکستان ایک نظریاتی مملکت ہے اسلام کے نام پر وجود میں آنے والے ملک میں غیر اسلامی کلچر قوم کو قبول نہیں ہے ،ملک کو قائد اعظم اور علامہ اقبال کی فکر کے مطابق استوار کیاجائے۔جماعت اسلامی بے حیائی کی ہر مہم کا مقابلہ کرے گی،جو حقوق خواتین کو اسلام نے دیے ہیں وہ کوئی سوچ بھی نہیں سکتا۔انھوں نے اعلان کیاکہ اہل پاکستان صبح آزاد ی تک کشمیریوں کے شانہ بشانہ رہیں گے۔

مرکزی دفتر

رابطہ دفتر