{AF}
مودی کا کشمیراور ہندوستان کے مسلمانوں پر حملہ پوری امت پر حملہ تصور کیاجائے،عبدالرشید ترابی{/AF}
اسلام آباد( پ ر)کنونیئر کل جماعتی کشمیررابطہ کونسل وچیئرمین پبلک اکاونٹس کمیٹی عبدالرشید ترابی نے کہا ہے کہ مودی کا کشمیراور ہندوستان کے مسلمانوں پر حملہ پوری امت پر حملہ تصور کیاجائے،تمام اسلامی ممالک ہندوستان کے خلاف عملی اقدامات کریں،او آئی سی کا سربراہی اجلاس بلواکر آئندہ کا لائحہ عمل طے کیا جائے،او آئی سی کے وفد کا دورہ اور موقف خوش آئند ہے اہل کشمیران کی تحسین کرتے ہیں ،ہندوستان کے کالے سامراج کا مقابلہ کرنے کے لیے امت کوایک ہوناگا،نریندرمودی اپنے سارے پتے کھیل چکاہے اب پاکستان کو آگے بڑھ کر جواب دینا ہوگا،پوری قوم کشمیرکے مسئلے پر یک جان اوریک زبان ہے،ان خیالات کااظہارانھوں نے وفود سے گفتگوکرتے ہوئے کیا،انھوں نے کہاکہ مودی کے انتہاپسندانہ اقدامات اورتوسیع پسندانہ عزائم پوری دنیا کے امن کے لیے خطرہ ہیں،ہندوستان کے اندر جس طرح عالمی قوانین کی دھجیاں اڑاتے ہوئے کروڑوں مسلمانوں کی شہریت منسوخ کی گئی کل دیگر اقلیتیں بھی اس کی زد میں ہوں گی،ہندوستان کے اندر بھی انسان اب محفوظ نہیں ہے عالمی برادری اور خاص کر اقوام متحدہ اسلامتی کونسل ہندوستان کے جنگی جرائم کے خلاف اسلامتی کونسل کا اجلاس بلوکر قرارداد پاس کرکے اقتصادی پانبدیوں کے ساتھ فوجی مداخلت بھی کرے،ہندوستان جنگی جرائم کامرتکب ہورہاہے ،انسانی حقوق کی دھجیاں اڑارہاہے،انسانوں کا خون پانی کی طرح بہارہاہے،انھوں نے کہاکہ او آئی سی کو کشمیرگروپ کشمیرکا دورہ کرے اور اپنی آنکھوں سے وہاں کے حالات کا مشاہدہ کرے ،مودی کی 15لاکھ فوج کشمیرکا لاک ڈاون کرکے کشمیریوں کی نسل کشی کررہی ہے،لاکھوں بچے تعلیم سے محروم کردیے گئے ،لاکھوں مریض اعلاج سے محروم ہیں،کشمیریوں کاقتل عام کیاجارہاہے۔