{AF}
جماعت اسلامی ریاست کے دونوں آزاد خطوں کو باہم مربوط کر کے تحریک آزادی کشمیر کا حقیقی بیس کیمپ بنانے کی جدوجہد کررہی ہے ، مشتا ق احمد ایڈووکیٹ {/AF}
مظفرآباد(پ ر) جماعت اسلامی کے قائمقام امیر مشتا ق احمد ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ جماعت اسلامی ریاست کے دونوں آزاد خطوں کو باہم مربوط کر کے تحریک آزادی کشمیر کا حقیقی بیس کیمپ بنانے کی جدوجہد کررہی ہے ،چند عناصر گلگت بلتستان اور آزادکشمیر کے عوام کے درمیان دوریاں پیدا کررہے ہیں ،وحدت کشمیر اور کشمیرکی آزادی پر سب متفق اور متحدہیں ،سابق صدر الخدمت فاؤنڈیشن پاکستان سابق میئر کراچی نعمت اﷲ خان اور جماعت اسلامی آزادکشمیر کے بانی حاجی غلام محمد مسرور کی خدمات تاریخ کا روشن باب ہیں ،نعمت اﷲ خان مرحوم نے متاثرین زلزلہ کی بھرپور مددکی ،آزادکشمیر کے دور دراز علاقوں تک پہنچ کر متاثرین زلزلہ کی امداد کی ،عطاء آباد جھیل کے سانحے کے موقع پر خود تشریف لائے اور اسماعیلی برادری کی خدمت کی ،جماعت اسلامی ان کی خدمات کو خراج تحسین پیش کرتی ہے ان خیالات کااظہار انہوں نے سابق میئر کراچی نعمت اﷲ خان اور جماعت اسلامی کے بانی راہنما حاجی غلام محمد مسرور کے تعزیتی ریفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیااس موقع پر نائب امیر جماعت اسلامی شیخ عقیل الرحمان،ڈپٹی سیکرٹری جماعت اسلامی قاضی شاہد حمید،امیر ضلع مظفرآباد ارشد بخاری ایڈووکیٹ،مولانا انورالحق،راجہ آفتاب سمیت دیگر قائدین نے خطاب کیا ،تعزیتی ریفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مشتا ق ایڈووکیٹ نے کہاکہ جماعت اسلامی گلگت بلتستان کے عوام کے سیاسی حقوق کے حصول کی جدوجہد جاری رکھے گی ریاست کے دونوں آزاد خطوں کے عوام کا ایک دوسرے سے رابطہ ضروری ہے تا کہ یہ تاثر ختم ہو کہ ان دونوں خطوں کے عوام ایک دوسرے سے دور ہیں انہوں نے کہاکہ مقبوضہ کشمیر کے اندر نریندر مودی مظالم کی انتہا کررہا ہے گزشتہ سات ماہ سے مسلسل لاک ڈاؤن ہے عالمی برادری کی خاموشی کی شہ پا کر نریندرمودی مزید مظالم ڈھا رہے ہیں اقوام متحدہ سمیت عالمی اداروں کی ذمہ داری ہے کہ وہ کشمیریوں کو بھارتی مظالم سے نجات دلائیں اور اپنے عہد کے مطابق کشمیریوں کو حق خودارادیت دلائیں ،تقریب سے خطاب کرتے ہوئے شیخ عقیل الرحمان نے کہاکہ نعمت اﷲ خان اور حاجی غلام محمد مسرور مرحوم کی خدمات صدیوں یاد رکھی جائیں گی بلاشبہ انہوں نے غلبہ دین اور عوامی خدمت کی مثالیں قائم کیں انہوں نے کہاکہ پاک فوج کشمیر کی آزادی کے لیے فوجی مداخلت کرے کشمیریوں کو گاجر مولی کی طرح کاٹا جارہا ہے مزید انتظار کے بجائے عملی اقدامات کیے جائیں ۔