اقوام متحدہ اور خواتین کے حقوق کی عالمی تنظیمیں مقبوضہ کشمیر میں لاکھوں خواتین کی بے حرمتی اور حقوق کی پامالی کا نوٹس لیں ، فاضل حسین تبسم

{AF}Fazal Tabassam اقوام متحدہ اور خواتین کے حقوق کی عالمی تنظیمیں مقبوضہ کشمیر میں لاکھوں خواتین کی بے حرمتی اور حقوق کی پامالی کا نوٹس لیں ، فاضل حسین تبسم {/AF}

اسلام آ باد(پ ر) جماعت اسلامی آزادجموں وکشمیر کے سیکرٹری جنرل راجہ فاضل حسین تبسم نے کہا ہے کہ اقوام متحدہ اور خواتین کے حقوق کی عالمی تنظیمیں مقبوضہ کشمیر میں لاکھوں خواتین کی بے حرمتی اور حقوق کی پامالی کا نوٹس لیں ،ہندوستان کی 15لاکھ قابض افواج مقبوضہ کشمیرمیں خواتین کے حقوق کی دھجیاں اڑارہی ہیں ،خواتین کے حقوق کا دن منانے والے ادارے اور تنظیمیں مقبوضہ کشمیرمیں خواتین کے ساتھ ہونے والے ظلم کا نوٹس لیں نریندرمودی کو کٹہرے میں کھڑا کریں ،خواتین کے ساتھ ہونے والے ظلم کی پاداش میں ہندوستان کا بائیکاٹ کریں ،ان خیالات کااظہار انہوں نے خواتین حقوق کے دن کے موقع پر بزم نور پاکستان یوتھ اسمبلی کے زیر اہتمام تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ،تقریب سے خطاب کرتے ہوئے راجہ فاضل حسین تبسم نے کہاکہ اسلام نے خواتین کو وہ حقوق اور مرتبہ دیا ہے جو دوسرے مذاہب سوچ بھی نہیں سکتے اسلام خواتین کے حقوق کا محافظ ہے آج وہ خواتین جو مادر پدر آزاد سماج کے قیام کی باتیں کررہی ہیں وہ اپنے حق کے حصول کے لیے نہیں بلکہ اپنے حق سے دستبرداری کا اعلان کررہی ہیں مغربی سماج خواتین کے حقوق کے نام پر خواتین کا استحصال کررہا ہے جبکہ اسلام خواتین کو استحصال سے نجات دلا کر خواتین کے حقوق فراہم کرنے کا اہتمام کررہا ہے ،انہوں نے کہاکہ لاکھوں مقبوضہ کشمیر کی خواتین اپنے بنیادی حق سے محروم ہیں لیکن ان کے لیے کوئی آواز بلند نہیں ہو رہی قابض بھارتی فوجیوں کے ہاتھوں ہزاروں خواتین کی آبروریزی ہوچکی ہے اور بھارتی جنرلز کھلے بندوں یہ اعلان کررہے ہیں کہ وہ مقبوضہ کشمیر میں خواتین کو بطور ہتھیار استعمال کررہے ہیں لیکن ان جنگی جرائم پر دنیا کا کوئی ادارہ بات کرنے کے لیے تیار نہیں ہے ،جس دنیا میں اس طرح کا نظام ہو گا وہاں امن قائم ہونا ممکن نہیں ہے ۔

مرکزی دفتر

رابطہ دفتر