{AF}
جدوجہد آزادی کو کامیابی کی منزل سے ہمکنار کرنے کے لیے پوری قوم متحد و متفق ہو کر فیصلہ کن کردار ادا کرے ، عبدالرشید ترابی{/AF}
کھوئی رٹہ( پ ر) جماعت اسلامی کے پارلیمانی لیڈر و چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی عبدالرشید ترابی نے کہا ہے کہ جدوجہد آزادی کو کامیابی کی منزل سے ہمکنار کرنے کے لیے پوری قوم متحد و متفق ہو کر فیصلہ کن کردار ادا کرے ،برہمن سامراج کے مظالم انتہا کو پہنچ چکے اب ہندوستان کو ٹوٹنے سے کوئی نہیں بچا سکتا ،کشمیرکی آزادی ہندوستان کے اندر کئی ریاستوں کی آزادی کا عنوان بنے گی ،حکومت پاکستان کشمیر کی آزادی کے لیے قائد اعظم کشمیر پالیسی اپنائے مجاہدین کی عملی مدد کی جائے بیس کیمپ کے انقلابی کردار کو بحال کیا جائے جماعت اسلامی آزاد خطے میں نظام کی اصلاح اور عوامی مسائل کے حل کے لیے بھرپور کردار ادا کررہی ہے ،ہندوستان بلا اشتعال فائرنگ کر کے نہتے شہریوں کو نشانہ بنا رہا ہے جو قابل مذمت ہے ،ماسٹر محمد حسین کی سیاسی،تعلیمی اور سماجی خدمات قابل تحسین ہیں ،ان خیالات کااظہار انہوں نے ماسٹر محمد حسین کے تعزیتی ریفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ،اس موقع پر امیر جماعت اسلامی ضلع کوٹلی حبیب الرحمان آفاقی سمیت دیگر قائدین نے خطاب کیا ،تعزیتی ریفرنس کے موقع پر قائدین نے ماسٹر محمد حسین کی تعلیمی،سیاسی اور سماجی خدمات کی تحسین کی اور عہد کیا کہ وہ ماسٹر محمد حسین کے چھوڑے ہوئے مشن کو آگے بڑھائیں گے ،اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے عبدالرشید ترابی نے کہاکہ نریندرمودی کے اقدامات کی وجہ سے پوری دنیا کا امن خطرے میں پڑھ گیا ہے کشمیری گزشتہ 193دنوں سے کرفیو کی زد میں لیکن آزادی کے لیے پرعزم ہیں ،سابق بھارتی وزیر خارجہ یشونت سنہانے مقبوضہ کشمیر کا دورہ کیا اور واپسی پر کہا کہ مودی مقبوضہ کشمیر کے اندر بمباروں کی فوج تیار کررہے ہیں نوجوانوں کی آنکھوں سے آگ نکل رہی ہے وہ بدلے کے لیے تڑپ رہے ہیں ہندوستان کے 36وزراء نے جموں کا دورہ کیا لیکن اہل جموں نے ان کے موقف کو مسترد کر کے ثابت کردیا ہے کہ اب ہندوستان کو کشمیر کے اندر ایک بھی فرد ایسا نہیں ملے گا جو ان کے موقف کی تائید کرے ،ہندوستان کا بیانیہ دنیا میں بے نقاب ہو چکا ہے دنیا بھر کی پارلیمنٹس ،انسانی حقوق کے ادارے اور رائے عامہ ہندوستان کو کشمیریوں کا قاتل قرار دے رہے ہیں ہندوستان نے شہریت کا قانون پاس کر کے اپنا جمہوری اور سیکولر چہرہ بھی بے نقاب کردیا ہے انہوں نے کہاکہ اس وقت ہندوستان کٹہرے میں ہے ہندوستان کے اندر آگ لگی ہوئی ہے پورا ہندوستان کشمیر بن چکا ہے یہ موقع ہے کہ بیس کیمپ ،گلگت بلتستان ،پاکستان اور تارکین وطن مل کر کشمیر کی آزادی کے لیے فیصلہ کن کردار ادا کریں حکومت پاکستان اس حوالے سے حتمی فیصلہ کرے ۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی ضلع کوٹلی حبیب الرحمان آفاقی نے کہا کہ ماسٹر محمد حسین کی خدمات ہم سب کے لیے مشعل راہ ہیں عبدالرشید ترابی سے مل کر یہاں کے عوامی مسائل بھی حل کریں گے ۔