{AF}
مسئلہ کشمیر اجاگر بہت ہو چکا اب حکومت پاکستان حتمی آزادی کے لیے فیصلہ کن کردار ادا کرے ، عبدالرشید ترابی {/AF}
راولپنڈی(پ ر) جماعت اسلامی کے پارلیمانی لیڈر و چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی عبدالرشید ترابی نے کہا ہے کہ مسئلہ کشمیر اجاگر بہت ہو چکا اب حکومت پاکستان حتمی آزادی کے لیے فیصلہ کن کردار ادا کرے ،نریندرمودی نے بنگلہ دیش کا بدلہ لینے کا موقع پیدا کر دیا ،قائد اعظم کے ویژن کے مطابق بیس کیمپ کے حقیقی کردار کو بحال کیا جائے پاکستان کے وکلاء کشمیریوں کی راہنمائی کے لیے اپنا کردار ادا کریں ،پاکستان میں وکلاء خواتین سمیت عام خواتین نے تحریک آزادی کشمیر میں تاریخ ساز کردار ادا کیا اور کررہے ہیں ،نریندرمودی کے اقدامات اور مظالم کے سامنے کشمیریوں نے سرنڈر کرنے سے انکار کر کے یہ ثابت کردیاہے کہ اب ان کو آزاد ہونے سے کوئی روک نہیں سکتا ،ہندوستان کے اندر کئی اور ریاستیں آزادہوں گی ،حکومت پاکستان خالصتان کی جلاوطن حکومت کو تسلیم کرے ،ان خیالات کااظہار انہوں نے ہائی کورٹ بار راولپنڈی کی خواتین وکلاء کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ،خواتین وکلاء نے عبدالرشید ترابی کو یقین دلایا کہ پاکستان میں ہزاروں خواتین وکلاء مظلوم کشمیریوں کے شانہ بشانہ ہیں صبح آزادی تک ہم کشمیریوں کے ساتھ رہیں گی ،خواتین وکلاء سے گفتگو کرتے ہوئے عبدالرشید ترابی نے کہاکہ ہندوستان کے تمام تر مظالم کے باوجود کشمیری آزادی کے مورچے میں ڈٹے ہوئے ہیں نریندرمودی کو توقع تھی کہ جموں کے اندر اس کے اقدامات کو پزیرائی ملے گی لیکن جموں کے عوام نے بھی مودی اقدامات کو مسترد کر کے ثابت کردیا ہے کہ وہ بھی آزادی کے لیے پرعزم ہیں مقبوضہ جموں وکشمیر کے اندر 6ماہ سے کرفیو کے باوجود کشمیری سرنڈر کرنے کے لیے تیار نہیں بھارت کے سابق وزیر خارجہ یشونت سنہا نے وفد کے ہمراہ مقبوضہ کشمیر کا دورہ کیا وہ واپسی پر رپورٹ پیش کی کہ مودی کے اقدامات سے مقبوضہ کشمیر کے اندر خود کش بمباروں کی فوج تیار ہورہی ہے نوجوانوں کے اندر شدید غم و غصہ پایا جاتا ہے ان کی آنکھوں سے آگ کے شعلے نکل رہے ہیں وہ موقعے کی تلاش میں ہیں اسی طرح لے،لداخ اور کارگل کے اندر بھی لاکھوں کی تعداد میں لوگوں نے مودی کے اقدامات کے خلاف مظاہرے کیے انہوں نے کہاکہ اب فیصلہ کن مرحلے آچکا ہے آزاد کشمیر ،گلگت بلتستان کو باہم آئینی طور پر مربوط کر کے آزادی کا بیس کیمپ بنایا جائے آزادکشمیر گلگت بلتستان ،پاکستان اور تارکین وطن مل کر کشمیر کی آزادی کو یقینی بنانے کے لیے اپنا کردار ادا کریں ۔