کشمیر کی آزادی و تکمیل پاکستان تک جدوجہد جارے رہے گی ،نثار احمد شائق

{AF}nisar ahmed shaiq کشمیر کی آزادی و تکمیل پاکستان تک جدوجہد جارے رہے گی ،نثار احمد شائق{/AF}

اسلام آباد( پ ر) جے آئی یوتھ آزادکشمیر گلگت بلتستان کے صدر نثار احمد شائق نے کہا ہے کہ کشمیر کی آزادی و تکمیل پاکستان تک جدوجہد جارے رہے گی ،بھارت طاقت کے بل بوتے پر زیادہ دیر کشمیر پر قابض نہیں رہ سکتا مودی کی انتہا پسندانہ پالیسیوں نے پورے بھارت میں آگ لگاد ی مودی کی پالیسیوں کے خلاف سارے بھارت میں احتجاج جاری ہے کشمیری اپنا حق مانگتے ہیں کشمیریوں کو حق خودارادیت دئیے بغیر جنوبی ایشیا میں امن کا قیام ناممکن ہے ان خیالات کااظہار انہوں نے جے آئی یوتھ کی مرکزی ٹیم کے اہم اجلا س سے خطاب کرتے ہوئے کیا اجلاس سے جے آئی یوتھ کے سیکرٹری جنرل خالد محمد زیدی،سینئر نائب صدر سردار شکیل،چوہدری خضر حیات ،چوہدری عدیل طفیل،ذوالقرنین بٹ ،عمران علی شاہ،راجہ عبدالحسیب،انورالحق،سید عثمان علی شاہ چوہدری عدیل نے بھی خطاب کیا ،اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے نثار احمد شائق نے کہاکہ کشمیر کی آزادی کے لیے کشمیری عوام کی عظیم جدوجہد اور لازوال قربانیوں کو سلام پیش کرتے ہیں ،قائد حریت سید علی گیلانی سمیت تمام حریت قائدین اور مقبوضہ کشمیر کے حریت پسند عوام کے عزم و حوصلے کو سلام پیش کرتے ہیں ،قربانیوں کے نتیجے میں کشمیر ی آزادی حاصل کریں گے ،انہوں نے کہاکہ نوجوانوں کے مسائل کے حل کے لیے یوتھ کے نوجوان آگے بڑھ کر اپنا کردار ادا کریں مظلوم عوام کی مدد کریں ملک میں بے روزگاری کی وجہ سے شدید مشکلات ہیں نوجوان آگے بڑھ کر اپنا کردار ادا کریں ۔

مرکزی دفتر

رابطہ دفتر