پوری کشمیری قوم وحدت کشمیر اور حق خودارادیت پر کوئی کمپرمائز نہیں کرے گی ،ڈاکٹر خالد محمود خان

{AF}dr. khalid پوری کشمیری قوم وحدت کشمیر اور حق خودارادیت پر کوئی کمپرمائز نہیں کرے گی ،ڈاکٹر خالد محمود خان{/AF}

اسلام آباد( پ ر) جماعت ا سلامی آزادجموں وکشمیر کے امیر ڈاکٹر خالد محمود خان نے کہا ہے کہ پوری کشمیری قوم وحدت کشمیر اور حق خودارادیت پر کوئی کمپرمائز نہیں کرے گی ،کشمیر کی آزادی اور حق خودارادیت قوم کا مشترکہ اور متفقہ ایجنڈا ہے ،جماعت اسلامی امید کی واحد کرن ہے ،مقبوضہ کشمیر کے قائدین اور عوام کی استقامت آزادی کا عنوان بنے گی ،ہندوستان میں شہریت کی منسوخی کا قانون مودی کے لیے ہی نہیں پورے ہندوستان کے گلے پڑ گیا ہے ،جماعت اسلامی صبح آزادی تک کشمیریوں کے شانہ بشانہ رہے گی ،جماعت اسلامی پاکستان کے شکر گزار ہیں کہ انہوں نے اس اہم اور نازک مرحلے پر مقبوضہ کشمیر کے بھائیوں کے ساتھ بھرپو ر اظہار یکجہتی اور پشتیبانی کا حق ادا کیا ،ان خیالات کااظہار انہوں نے مرکزی مجلس شوریٰ کے کشمیر سیشن سے خطاب کرتے ہوئے کیا ،اس موقع پر جماعت اسلامی کے پارلیمانی لیڈر عبدالرشید ترابی،سابق امیر جماعت اسلامی سردار اعجاز افضل خان،سابق وزیر قانون گلگت بلتستان مشتا ق ایڈووکیٹ،سیکرٹری جنرل راجہ فاضل تبسم،غلام محمد صفی،غلام نبی نوشہری سمیت دیگر قائدین نے خطاب کیا ،اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر خالد محمود خان نے کہاکہ جنوبی ایشیا کا امن مسئلہ کشمیر کے حل سے وابستہ ہے نریندرمودی ہندو توا کے ایجنڈے کو لے کر آگے بڑھ رہے ہیں پوری دنیا کے امن کے لیے خطرہ ہے انہوں نے کہاکہ جماعت اسلامی نے اسمبلی کے اندر اور باہر اہم کردار ادا کیا ہے ہمیں اپنی صفوں میں اتحادو اتفاق پیدا کرکے آگے بڑھنا ہو گا ہندوستان سے کشمیریوں کے خون کے ایک ایک قطرے کا حساب لیا جائے گا ،بیس کیمپ کی خوشحالی اور کشمیر کی آزادی ہمارا ہدف ہے اس ہدف کی تکمیل کے لیے جماعت اسلامی بھرپور انداز سے اپنا کردار اداکر رہی ہے ،جماعت اسلامی کے کارکن عوامی مسائل کے ترجمان بنیں قرآن کے ساتھ اپنے تعلق کو مضبوط کریں کتاب کے تعلق قائم کریں ،اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے غلام محمد صفی نے کہاکہ وزیر اعظم پاکستان عمران خان کشمیرکی آزادی کا روڈ میپ دیں ہندوستان کا سیکولر اور جمہوری چہرہ دنیا میں بے نقاب ہو چکا ہے ہندوستان کی عدالت نے افضل گرو کو پھانسی دیتے وقت اعلان کیا کہ افضل گرو کے خلاف شوائد موجود نہیں لیکن عدالت ہندوستان کے اجتماعی ضمیر کو مطمین کرنے کے لیے یہ فیصلہ دے رہی ہے تب سے ہندوستان کا چہرہ دنیا کے سامنے آچکا تھا ہندوستان کی مکاریوں اور چال بازیوں کو سمجھ کر حکمت عملی بنانی ہو گی آزادکشمیر کی قیادت اور حریت قائدین مل کر ہوم ورک کر کے حکومت پاکستان کو سفارت شات فراہم کریں تا کہ تحریک آزادی کشمیر کا روڈ میپ طے کی جاسکے اس موقع پر غلام نبی نوشہری نے مقبوضہ کشمیر جماعت اسلامی کے حوالے سے شوریٰ کو آگاہ کیا ۔

مرکزی دفتر

رابطہ دفتر