کشمیر کی آزادی اور حقیقی تبدیلی ہمارا اہدف ہے،ڈاکٹر خالد محمود خان

{AF}dr. khalid کشمیر کی آزادی اور حقیقی تبدیلی ہمارا ہدف ہے،ڈاکٹر خالد محمود خان{/AF}

راولپنڈی ( پ ر)اجماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیرکے امیر ڈاکٹر خالد محمود خان نے کہاکہ کشمیر کی آزادی اور حقیقی تبدیلی ہمارا اہدف ہے،صبح آزادی تک مقبوضہ کشمیرکے بھائیوں کے شانہ بشانہ رہیں گے،ہم سرفرشوں کی اولاد یں ہیں، ہمارے تن پر سر کشمیرکی آزادی کا قرض ہے،اسلامی معاشرے کی تشکیل اور نظام عدل کے قیام کے لیے کارکن ہر سطح پر جدوجہد کریں،سامراج کا ایجنڈ ا ہر دو ر میں ناکام کیاہے اور کرتے رہیں گے،اﷲ کی خاطر بروئے کار آئیں تو کامیابی اسلامی تحریک کی ہوگی،جان مال اور وقت اﷲ کے لیے لگائیں توانقلاب آئے گا،جماعت اسلامی خطے میں امیدکی کرن ہے،مستقبل اسلامی تحریک کاہے،انسانوں کے بنائے ہوئے تمام نظام فیل ہوچکے ہیں،دنیا کسی متبادل نظام کی تلاش میں ہے وہ متبادل نظام اسلام کی صورت میں امت کے پاس ہے،قرآن کے ساتھ اپنے تعلق کو مضبوط کریں،ان خیالات کااظہارانھوں نے مرکزی مجلس شوریٰ کے اختتامی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا،انھوں نے کہاکہ جماعت اسلامی 5گست کے بعد کشمیرکے محاذپر زیادہ سرگرم رہی کشمیرجماعت اسلامی اور پاکستان جماعت اسلامی نے اس دوران میں بھرپور کردار اداکیا،مقبوضہ کشمیرکے بھائی شدید مشکلات میں ہیں،قابض فوج کریک ڈاؤن کرکے مظالم کی انتہاکرتی ہے،عالمی برادری کی خاموشی بھی لمحہ فکریہ ہے،اسلامی ممالک متحد اور متفق ہوکر چلیں تو کشمیراور فلسطین دنوں میں آزاد ہوسکتے ہیں،امت کا المیہ یہ ہے کہ ہمارے پاس قیادت نہیں ہے ،اسلامی تحریکیں میدان میں برسرپیکار ہیں،پوری دنیا میں جدوجہد جاری ہے اس اسلام کے احیاء کا وقت ہے،شرط یہ ہے کہ ہم نے اپنے حصے کاکردارادا کیا کہ نہیں،اس موقع پر انھوں نے کہاکہ جماعت اسلامی کے کارکن دعوت دین لے کرایک ایک فردا ور گھر تک جائیں،کشمیرکی بستیاں دعوت کی پیاسی ہیں،لوگ ہماری بات سنتا چاہتے ہیں پہنچنے کی ضرورت ہے،نظام کی اصلاح اور کشمیرکی آزادی کے لیے ہمار اپارلیمانی کردار بے مثال ہے۔جماعت اسلامی کے کارکن خدمت کے جذبے سے سرشار ہوکر کام کریں۔ہمارا روستہ کوئی نہیں روک سکتا۔اجلاس میں سابقہ کام کا جائزہ لیاگیا اور آئندہ کے اہداف طے کیے گئے۔

مرکزی دفتر

رابطہ دفتر