{AF}
مقبول بٹ اور افضل گورو کی شہادتوں نے ہندوستان کے نام نہاد جمہوری چہرے کو پوری دنیا میں بے نقاب کیا،عبدالرشید ترابی {/AF}
باغ( پ ر)جماعت اسلامی کے پارلیمانی لیڈر وچیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی عبدالرشید ترابی نے کہاہے کہ مقبول بٹ اور افضل گورو کی شہادتوں نے ہندوستان کے نام نہاد جمہوری چہرے کو پوری دنیا میں بے نقاب کیا،دنوں کا عدالتی قتل ہندوستان کے نظام عدل اور عدلیہ کے ماتھے پر قیامت تک دھبہ رہے گا،لاکھوں کشمیری شہداء جنھوں نے آزادی کے لیے اپنی جانوں کے نذرانے پیش کیے پوری امت کے ہیزوز ہیں،پوری امت ان قربانیوں کو فراموش نہیں کرسکتی،ہمارا عہد ہے کہ ان لازوال قربانیوں کو منزل سے ہمکنار کے لیے کسی بھی قربانی سے ذریغ نہیں کریں گے،انسانی تاریخ شاہد ہے کہ طاقت کے گھمنڈ میں میں جب بھی کسی نے فرعون بن کر انسانیت اور انصاف کاقتل کیاوہ رہتی دنیا تک عبرت کا نشان بنا ہے،ان خیالات کااظہارانھوں نے تقریبات سے خطاب کرتے ہوئے کیا،انھوں نے کہاکہ کشمیرکی آزادی نوشتہ دیوار ہے،5اگست کے بعد مودی کے اقدامات نے پورے ہندوستان میں آگ لگادی ہے،ہندوستان کے اندر آزادی کے نعرے گونج رہے ہیں،مودی اور ارایس ایس کامکروہ چہرا پوری دنیا میں بے نقاب ہوچکاہے،ہندوستان کے اندر برہمن سامراج نے سوا ارب اسنانوں کو غلامی کے شکنجے میں کساہواہے ،اﷲ تعالیٰ بہت بڑا منصف ہے اﷲ شاہد کے دربار میں ہندوستان کے مظلوم انسانوں کی فریاد قبول ہوچکی ہے،ان مظلوموں کی آزادی کا فیصلہ ہوچکاہے،ہندوستان کے اندر کئی نئی ریاستوں کا ظہور ہوگا،ہندوستان کے اندر برہمنوں نے سب کوشودر سمجھارکھاہے،غلامی کی یہ زنجیریں ٹوٹنے والی ہیں،انھوں نے کہاکہ ہمیں اپنی صفوں میں اتحاد اور اتفاق برقراررکھناہوگاتاکہ فضاء بدر پیدا ہواور اﷲ کی نصرت کے فرشتے فیصلے کے اس مرحلے پر ہماری شانہ بشانہ ہوں۔