{AF}
تنازعہ کشمیر کے حتمی حل کے لیے ریاست پاکستان اپنا مطلوبہ کردار ادا کرے ، عبدالرشید ترابی {/AF}
راولپنڈی(پ ر) جماعت اسلامی کے پارلیمانی لیڈر وچیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی عبدالرشید ترابی نے کہا ہے کہ تنازعہ کشمیر کے حتمی حل کے لیے ریاست پاکستان اپنا مطلوبہ کردار ادا کرے ،وزیر اعظم پاکستان عمران خان آزادکشمیر اور حریت کانفرنس کے قائدین کو شامل کر کے قومی کشمیر پالیسی تشکیل دیں ،قائد اعظم کی کشمیر پالیسی کو بحال کیا جائے کشمیریوں کو بین الاقوامی سطح پر اپنا مقدمہ خود پیش کرنے کا موقع فراہم کیا جائے ،ہندوستانی اقدامات کے باوجود کشمیریوں کے حوصلے بلند کشمیری آزادی کے لیے پرعزم شہداء کے جنازوں میں ہزاروں افراد کی شرکت کرفیو توڑ کر عوام نکل رہے ہیں ،ہندوستان کے ریاستی مظالم کے باوجود کشمیر استقامت کے ساتھ ڈٹے ہوئے ہیں ،1990میں ہندوستانی مظالم سے تنگ آکر ہزاروں نوجوان بیس کیمپ میں وارد ہوئے تو ان کی حوصلہ افزائی کے لیے قاضی حسین احمد ؒ نے پوری قوم کو یکجا کرنے کے لیے یوم یکجہتی کشمیر منانے کا اعلان کیا جو قومی سطح پر منایا جارہا ہے ،وکلاء اور بار ایسوسی ایشن کا اہم کردار تحریک آزادی کشمیر کی پشتیبانی میں اپنا حق ادا کریں ،ان خیالات کااظہار انہوں نے راولپنڈی بار ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام یکجہتی کشمیر سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر صدر بار ایسوسی ایشن غلام مصطفی کندوال،سیکرٹری جنرل ملک فیصل ،راجہ امین سمیت دیگر قائدین نے خطاب کیا اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے عبدالرشید ترابی نے کہاکہ ہندوستان کے حالیہ اقدامات کے باوجود کشمیریوں کے حوصلے بلند ہیں آزادی کے لیے پرعز م ہیں یورپ اور امریکہ سمیت پارلیمنٹس میں مسئلہ کشمیر زیر بحث خو ش آئند ہے عالمی برادری ہندوستان کو مظالم رکوانے کے لیے اپنا کردار ادا کرے ،انہوں نے کہاکہ حکومت پاکستان ہندوستان کے ساتھ تمام معاہدے منسوخ کر کے جارحانہ سفارتی مہم منظم کرے ،انہوں نے کہاکہ ہندوستان نے بنگلہ دیشن میں ننگی جارحیت جلاوطن حکومت کو تسلیم کیا حکومت پاکستان خالصتان کی جلا وطن قیادت کو تسلیم کرے یہ تاریخی موقع ہے حکومت پاکستان کشمیر کی آزادی کے لیے روڈ میپ کا اعلان کرے ۔