{AF}
آج پوری دنیا میں کروڑوں انسان کشمیریوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کریں گے ،عبدالرشید ترابی {/AF}
سیالکوٹ( پ ر) جماعت اسلامی کے پارلیمانی لیڈر وچیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی عبدالرشید ترابی نے کہا ہے کہ آج پوری دنیا میں کروڑوں انسان کشمیریوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کریں گے ،حکومت پاکستان شملہ معاہدے سمیت ہندوستان کے ساتھ تمام معاہدے ختم کرنے کا اعلان کرے ،کشمیر کی آزادی کا واحد راستہ جہاد ہے ،کشمیر یوں کے حق مزاحمت کو بحال کیا جائے ،نریندر مودی مقبوضہ کشمیر میں مسلم اکثریت کو اقلیت میں بدلنے کی سازش میں مصروف ،ہندوستان کے کشمیریوں پر جبروتشدد کے ہتھکنڈوں کے باوجود کشمیریوں کی جدوجہد آزادی کی تحریک میں تیزی آئی ہے۔ہندوستان کی بین الاقوامی سطح پر لابنگ کے باوجود مسئلہ کشمیر پردنیا کی تمام آزادی پسند اقوام نے یورپ ،روس ،امریکہ اور سلامتی کونسل سمیت سب کشمیریوں کی تحریک آزادی کی حمایت میں اضافہ ہوا ہے۔جموں کے اضلاع میں بی جے پی پنچائتی الیکشن ہار گئی ہے جبکہ جموں کے تمام اضلاع کی بار ایسوسی ایشن نے ہندوستان کے منفی اقدامات کی مذمت کی قرار دادیں پیش کی ہیں،ہندوستان نے اگر آزادکشمیر یا پاکستان پر حملے کی حماقت کی تو کشمیر کو ہندوستانی افواج کا قبرستان بنائیں گے، ان خیالات کااظہار انہوں نے جماعت اسلامی سیالکوٹ کے زیر اہتمام آل پارٹیز کشمیر کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا،کانفرنس کی صدارت امیرجماعت اسلامی سٹی ڈسٹرکٹ سیالکوٹ ڈاکٹر شکیل ٹھاکر ایڈووکیٹ نے کی کانفرنس سے وزیر آزاد حکومت ریاست جموں وکشمیرجیل خانہ جات، چو ہدری محمد اسحاق،سیکرٹری ضلع افضل سلہری ایڈووکیٹ نے ، صدر سیالکوٹ بار سید نجم گیلانی ایڈووکیٹ،جنرل سیکرٹری عثمان مشتاق ایڈووکیٹ،مسلم لیگ ن کے ضلعی رہنماء فاروق گھمن،چوہدری تنویر اختر،پیپلز پارٹی کے ضلعی رہنماء فیصل گجر،جماعت الدعوہ کے احسان اﷲ ،البدر مجاہدین سے خادم حسین،جمعیت السلام (ف)کے مفتی عارف،کرسچن کمیونٹی سے پادری شہزاد گلزار،سکھ کمیونٹی سے سردار جسکرن سنگھ سدھو،منوہر لال ہندو کمیونٹی سے،مسلم لیگ (ق)سے صدف بٹ،لبیک یارسول اﷲ کے نمانئدہ وفد۔تحریک جعفریہ کے مفتی فیض کرپالوی ،پیر مشکور گیلانی اور جماعت اسلامی یوتھ ونگ کے مرکزی رہنماء میاں عثمان جاوید نے بھی شرکت کی۔تقریب میں تمام سیاسی جماعتوں نے تحریک آزادی کشمیر کی جدوجہد میں کشمیر کے لوگوں کی ساتھ پاکستانی عوام کے غیر متزلزل حمایت کا اعادہ کیا ،اور 5فروری یوم کشمیر میں بھر پور شرکت کو عزم کیا ۔اس موقع پر ممبر قانون ساز اسمبلی حکومت آ زاد جموں کشمیر عبدالرشید ترابی نے کہا کہ سیالکوٹ تحریک آزادی کا بیس کیمپ ہے ۔کشمیر یوں معاشی نقصان دینے کے لیے انڈیا معاشی دہشت گردی کر کے کشمیرکی معیشت کو اب تک 18ہزار کروڑ روپے کا نقصان ہوچکا ہے۔کشمیریوں کی فصلوں اور سیب کے باغات کو جان کر تباہ و برباد کیا ہے ۔تاکہ ان کی معاشی کمزوری سے ان کے عزم کو کمزور کیا جائے۔لیکن کشمیر کے نہتے عوام پہلے سے زیادہ مضبوط ارادے کے ساتھ منفی درجہ حرارت کے باوجود پاکستانی پرچم اٹھاکر شہداء کے جنازوں مین شرکت کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ تحریک آ زادی میں اب جموں کے ڈوگرے بھی کشمیریوں کی تحریک کی حمائت میں نکل کھڑے ہوئے ہیں ۔عبدالرشید ترابی نے کہا کہ نریندر مودی کے منفی اقدامات نے کشمیر کو آگ کا الاؤ بنا دیا ہے ۔اب فاروق عبداﷲ جیسے لوگ بھی کشمیر کی جدجہد آزادی کی حمایت پر مجبو ر ہو کر شیخ عبداﷲ کی 1947میں انڈیا کا ساتھ دینے پر نادم ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہم حکومت پاکستان اور سیاسی جماعتوں کے کشمیر کی آزادی پر حمایت پر شکر گزار ہیں۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کی حکومت پر اب اور زیادہ ذمہ داری بڑھ گئی ہے کہ وہ کشمیر کی جدجہد وآزادی پر ان سفارتی،سیاسی محاذ پر مزید مضبوطی دکھائے،اور کشمیر پر ہونے والے تمام معاہدات بشمول شملہ معائدہ،لاہور ڈیکلریشن اور اسلام آباد معاہدوں کو ختم کرنے کا اعلان کرکے کشمیریوں کے حق مزاحمت کو تسلیم کرواکر کشمیر کے مسئلہ کے لیے اعلان جہاد کرے۔انہوں نے کہا کہ 5فروری کشمیر یوں کے ساتھ تجدید عہد کا دن ہے۔