{AF}
حکومت پاکستان کی آزادی کاروڈ میپ دے اور جہاد کا اعلان کرے ،شیخ عقیل الرحمان ایڈووکیٹ {/AF}
مظفرآباد( )یوم یکجہتی کشمیر دارالحکومت مظفرآباد میں جماعت اسلامی کے زیراہتمام ایک بڑی تقریب کا اہتمام اور انسانی ہاتھوں کی زنجیر بنائی گی ،تقریب میں شہریوں ،سول سوسائٹی سمیت تمام مختلف مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے بزرگ ،نوجوان ،بچے ،طلباء ،تاجروں ،وکلاء ،صحافیوں ،خواتین،جے آئی یوتھ کے نوجوانوں سمیت ہزاروں افراد کی شرکت ،بینک روڈ پر انسانی ہاتھوں کی زنجیریں بنائی گی ،دارالحکومت کی فضا ء کشمیر بنے گا پاکستان ،ہم لے کر رہیں گے آزادی ،ہے حق ہمارا آزادی کے نعروں سے گونج اُٹھی ۔یوم یکجہتی کشمیر کی تقریب سے نائب امیر جماعت اسلامی شیخ عقیل الرحمان ،سید ارشد حسین بخاری ،قاضی شاہد حمید ،خالد محمود زیدی ،سید نذیر حسین شاہ ،عبدالعزیز علوی ،عزیر غزالی ،عبدالرؤف سالک ،محمد لطیف عباسی ،سید عبدالصمد ایڈووکیٹ،ڈاکٹر ریاض احمد شیخ ،مولانا شیخ منظور احمد ،حبیب الرحمان بٹ،سید عمران علی شاہ ،،راجہ ممتازحسین، سمیت دیگر نے خطاب کیا ۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ فکری طور پر ہمارے حکمران بھارت سے جنگ نہیں کرنا چاہتے ،جب تک بھارت سے جنگ نہیں ہوتی تب تک کشمیر کا کوئی فیصلہ نہیں ہوسکتے ،احتجاجوں،ریلیوں،جلسے جلوسوں سے اگر کشمیر آزادہوتا تو آج تک آزاد ہوچکا ہوتا ،بھارت کے وزیراعظم نریندر مودی نے کشمیر کے اندر جو ہولناک کام کیا اُس کا کا خمیازہ بھگتنے کیلئے اب بھارت کو جواب دینا ہے ۔بھارت نے گزشتہ چھ ماہ سے زائد کا عرہو ہوچکا ہے نے کشمیر کو ایک بڑی جیل بنادی ہے جس جیل میں ہمارے بھائی ،بزرگ ،نوجوان ،بچے ،بوڑھے ،خواتین کو قید کررکھا ہے اُن کو گھروں سے باہر نہیں نکلنے دیا جاتا ،اُن پر طرح طرح کے ظلم ڈھائے جارہے ہیں ،اب آزادکشمیر کے عوام اور پاکستانی عوام کو ایک مینار کا کردار ادا کرنا ہوگا وہ کردار اُس پار کے مظلوم کشمیری بھائیوں کو آزادی دلا سکتا ہے ۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مقررین کا کہنا تھا کہ وہ کشمیر جو جنت ہے میں اس وقت آگ کی ہولی کھیلی جارہی ہے ،نوجوانوں کو گھروں سے اُٹھ کر شہید کیا جاتا ہے ،عورتوں کی عصمت دری کی جارہی ہے ،بچوں کو اُٹھا کر جیل میں بند کیا جاتا ،حریت رہنماؤں پر طرح طرح کے الزم لگا کر اُن کو جیل میں بند کر دیا جاتا ہے اُن پر ہر قسم کی پابندی عائد کردی جاتی ہے ،اس وقت اُس پار کے ہمارے کشمیری بھائی جس اذیت کا شکار ہیں وہ ہم کبھی بھول نہیں سکتے ۔مقررین نے کہا کہ ہم آج اُس پار کے بھائیوں ،بہنوں ،بزرگوں ،نوجوانوں کو یہ پیغام دینا چاہتے ہیں کہ آزادی کے سفر میں اپنے آپ کو کبھی تنہاء نہیں سمجھنا بلکہ آزادکشمیر اور پاکستان کی پوری قوم آپ کیساتھ چٹان کی طرح کھڑی ہے ،وزیراعظم پاکستان عمران خان جہاد کا اعلان کریں ایک دن وہ اعلان کریں دوسرے دن انشاء اﷲ ہمارے نوجوان اُس پر کشمیر میں داخل ہو کر کشمیری عوام کو آزادی دلانے میں اپنا کر دار ادا کریں ،وزیراعظم پاکستان عمران خان اس مرتبہ بھی کشمیریوں سے روایتی انداز میں یکجہتی نہیں کریں بلکہ آزادی کشمیر کا واضح روڈ میپ دیں،اور دوٹوک اعلان کریں کشمیر کی آزادی کے لیے جہاد کا اعلان کریں ،اس کے علاوہ کوئی اور آپشن اور کوئی راستہ نہیں بچا ہے ،بھارت سرکار نے قرار دار وں ،جلسے ،جلوسوں کو تسلیم نہیں کیا ،ضرورت اس وقت صرف اس چیز کی ہے کہ بھارت کی اچھی طرح طرح مرمت کی جائے یہ اور کوئی زبان نہیں سمجھتا ،آج آزادکشمیر بھر سمیت دنیا بھر میں کشمیریوں عوا م کیساتھ اظہار یکجہتی کی جاتی ہے جس پر ہم تمام لوگ مبارکباد کے مستحق ہیں جنہوں نے اُس پار کے اپنے غیور ،محکوم،مظلوم بھائیوں کی آواز بن کر پوری دنیا کو یہ پیغام دیا کہ اگر مسئلہ کشمیر کا پرامن حل نہیں نکلا تو اُس کا خمیازہ بھگتنے کے لیے پوری دنیا تیار ہو جائے ۔دونوں ایٹمی ممالک آمنے سامنے ہیں اگر اقوام متحدہ نے اب بھی مسئلہ کشمیر کے حوالے کوئی ٹھوس اقدامات نہیں اُٹھائے تو پھر اُس کا اثر پوری دنیا کو بھگتنا پڑے گا۔مقررین نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کشمیر کی تحریک آزادی میں کشمیر ی تنہا نہیں ہیں مقبوضہ کشمیر میں آٹھ لاکھ سے زائد ہندوستانی فوج کشمیری عوام پر مسلط ہیں کشمیری عوام اپنے بنیادی حق خود ارادیت کیلئے برسر پیکار ہیں اور ہندوستانی افواج کے جبر و تشدد اور مظالم کے باوجود اپنی جدوجہد جاری رکھے ہوئے ہیں مقبوضہ جموں وکشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں ، معصوم بچوں ، نوجوانوں کا قتل عام اور خواتین کی بے حرمتی سیز فائر لائن کی سول آبادی پر بلا اشتعال فائرنگ کے واقعات ہندوستانی افواج کا معمول بن چکا ہے۔ جماعت اسلامی تحریک آزادی کشمیر کی نگہبان ہے اور مظلو م کشمیر ی عوام کی مکمل آزادی تک ان کی سیاسی سفارتی اور اخلاقی حمایت جاری رکھے گی اور کشمیر یوں کی مکمل آزادی تک ان کے شانہ بشانہ کھڑی ہے اور مسئلہ کشمیر کو عالمی فورم پر اجاگر کرنے میں اپنا موثر کردار ادا کرے گی انھوں نے کہا کہ بھارت کشمیر میں مظلوم کشمیر یوں پر ظلم وستم کے پہاڑ ڈھارہا ہے اور کشمیریوں کی آزادی کے حوالے سے اقوام متحدہ میں منظور شدہ قراردادوں سے انحراف کررہاہے۔ بھارتی ریاستی دہشت گردی سے خطہ کشمیر کی حسین وادی سنسان ہوگئی ہے مقبوضہ کشمیر میں کشمیر یوں رہنماؤ ں پر تشدد قابل مذمت ہے ایسی کارروائیوں سے تحریک آزادی کشمیر کو دبایا نہیں جاسکتا ۔ پوری دنیا پر اب یہ بات عیاں ہوچکی ہے کہ بھارت جنوبی ایشیا ء میں بدامنی اور دہشت گردی کو فروغ دے رہا ہے اور اس لیے وہ مقبوضہ کشمیر میں خون کی ہولی کھیل رہا ہے یہ بات اب پوری دنیا پر واضح ہوجانی چاہیے کہ بھارت جنوبی ایشیا ء میں امن کے قیام میں حائل ایک بڑی رکاوٹ ہے اور اپنے تمام تر وسائل کو دہشت گردی پر صرف کرکے مسلمانوں کی نسل کشی اور جنوبی ایشیا ء کے پرامن خطے کو تباہ کررہا ہے ۔ بھارتی افواج نے مقبوضہ وادی کو جنگی جیل میں تبدیل کردیا ہے جس میں معصوم ،نہتے اور مظلوم کشمیریو ں کو قید کر کے شہید کردیا جاتا ہے، دنیا کے بدترین مظالم اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کی مثال مقبوضہ وادی میں ملتی ہے جوکہ بھارتی حکمران اپنے اقتدار کے خصول کی خاطر مظلوم کشمیریوں پر ڈھارہے ہیں اور اس پراقوام عالم کی خاموشی ایک سوالیہ نشان ہے،مقررین نے اقوام متحدہ اور مغربی قوتوں سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ کشمیریوں کو ان کا پیدائشی حق ،حق خوداردیت دلوانے میں اپنا موثر کردار ادا کریں اور بھارت پر اقتصادی پابندیاں لگا کر خطے میں دہشت گردی رکوانے میں اپنا کردار ادا کریں ۔