{AF}
اقوام متحدہ کشمیریوں کے کیا گیا رائے شماری کا وعدہ پور اکرے اور حق خودارادیت دلائے، راجہ فاضل تبسم{/AF}
اسلام آباد( پ ر)جماعت اسلامی کے سیکرٹری جنرل راجہ فاضل تبسم نے کہاکہ بلوچستان کے لاکھوں نوجوان اقوا م متحدہ کے سیکرٹری جنرل کو کشمیریوں کے حق خودارادیت کے حوالے سے ای میل مہم کا حصہ بنیں اقوام متحدہ کشمیریوں کے کیا گیا رائے شماری کا وعدہ پور اکرے اور حق خودارادیت دلائے،کشمیریوں سے یکجہتی کا ایک دن نہیں 365دن منائے جائیں،عالمی سطح پر جارحانہ انداز سے سفارتی مہم منظم کی جائے،وزیر اعظم پاکستان خود دنیا کے اہم دارلحکومتوں کا دورہ کریں،حکومت پاکستان سیاسی ،سفارتی اور اخلاقی حمایت سے آگے بڑھ کر عملی مدد بھی کرے،ان خیالات کا اظہارانھوں نے بلوچستان سے آئے ہوئے نوجوانوں کی یوتھ کانفرنس کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کیا،اس موقع پر الھدیٰ پبلک سکول کے پرنسپل مولانا مظفر،عابد حسین سمیت دیگر نوجوانوں نے خطاب کیا،بلوچستان کے نوجوانوں نے عہد کیاکہ وہ صبح آزادی تک کشمیریوں کے شانہ بشانہ رہیں گے،یوتھ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے راجہ فاضل تبسم نے کہاکہ اہل کشمیرپوری پاکستانی قوم کے شکرگزار ہیں کہ انھوں نے کشمیریوں کی پشتیبانی کی ہے ،کشمیرمیں مودی مظالم کی انتہارکررہے ہیں مگر اس سب کے باوجود وہ کشمیریوں کے جذبہ آزادی کو سرد نہ کرسکے اور کشمیری کرفیو کے باوجود اپنے آزادی کے مورچے میں ڈٹے ہوئے ہیں،مودی نے کشمیرجماعت اسلامی کی ساری قیادت کو گرفتار کیاہواہے امیر سمیت 5ہزار سے زائد کارکنان گرفتار ہیں،نریندرمودی کے حالیہ اقدمات نے نہ صرف جنوبی ایشیا بلکہ پوری دنیا کے امن کوخطرے میں ڈال دیاہے،ہندوستان کے اندر تمام اقلتیوں کو غیر محفوظ کردیا ہے مسلمانوں کی شہریت تک ختم کردی گئی ہے اگر باقی اقلیتوں نے اس موقع پر آوازبلند نہ کی تو وہ بھی محفوظ نہیں ہیں۔مودی نے پوری ہندوستان کو کشمیربنادیاہے۔