ڈونلڈٹرمپ نے مشرق وسطیٰ میں قیام امن کے نام پر صہیونیوں کو خوش کرنے کے لیے جومنصوبہ پیش کیا اہل کشمیر اس کو مسترد کرتے ہیں ،ڈاکٹر خالد محمود خان

{AF}dr. khalidڈونلڈٹرمپ نے مشرق وسطیٰ میں قیام امن کے نام پر صہیونیوں کو خوش کرنے کے لیے جومنصوبہ پیش کیا اہل کشمیر اس کو مسترد کرتے ہیں ،ڈاکٹر خالد محمود خان{/AF}

اسلام آباد( پ ر) جماعت اسلامی آزادجموں وکشمیر کے امیر ڈاکٹر خالد محمود خان نے کہاہے کہ ڈونلڈٹرمپ نے مشرق وسطیٰ میں قیام امن کے نام پر صہیونیوں کو خوش کرنے کے لیے جومنصوبہ پیش کیا اہل کشمیر اس کو مسترد کرتے ہیں ،ہمارے حکمران جو ٹرمپ سے کشمیر پر ثالثی کی امیدیں لگائے بیٹھے ہیں وہ ہوش کے ناخن لیں ،ٹرمپ نے فلسطین کے حوالے سے جو ثالثی کی ہے اسی طرح کی ثالثی کشمیر بارے بھی کریں گے ،اہل کشمیر فلسطین کی مکمل آزادی تک فلسطینیوں کے شانہ بشانہ رہیں گے ،قبلہ اول سوا ارب مسلمانوں کے ایمان کا مسئلہ ہے ،کشمیری 181دنوں سے کرفیو کی ذد میں ہونے کے باوجود آزادی کے مورچے میں ڈٹے ہوئے ہیں ،کشمیر اور فلسطین جیسے دیرینہ مسائل کے حل کے لیے 57اسلامی ممالک کو اپنا کردار ادا کرنا ہو گا ،ان خیالات کااظہار انہوں نے مرکز جماعت اسلامی کھنہ میں جمعہ کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیادریں اثناء تحریک کشمیر برطانیہ کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل عبدالحفیظ نے وفد کے ہمراہ ملاقات کی ،انہوں نے کہاکہ 57اسلامی ممالک کے حکمران اور امت مسلمہ باہمی اختلافات بھلا کر متحد اور متفق ہو جائیں تو دنیا کی کوئی طاقت ان کا کچھ نہیں بھگاڑ سکتی ،امت کا المیہ یہ ہے کہ وہ تقسیم در تقسیم ہے جس کی وجہ سے دشمن فائدہ اٹھا رہا ہے ،اﷲ تعالیٰ نے قرآن کو نازل کیا تا کہ امت مسلمہ کو امامت کے منصب پر فائز کیا جائے جب تک امت قرآن وسنت کے ساتھ جڑی رہی امامت کے منصب پر فائز رہی جب یہ راستہ چھوڑ دیا تو پستی میں جا گری آج امت مسلمہ کو ہر جگہ گاجر مولی کی طرح کاٹا جارہا ہے اس کی بڑی وجہ قرآن وسنت سے دوری اور باہمی اختلافات ہیں امت مسلمہ کو قرآن وسنت کی طرف رجوع کرنا ہو گا اپنی زندگیوں کو قرآن وسنت کے مطابق ڈالنا ہو گا قرآن وسنت پر عمل پیرا ہو کر ہی دنیا اور آخرت میں سرخروہی حاصل کی جاسکتی ہے انہوں نے کہاکہ ہندوستان اور اسرائیل کشمیر اور فلسطین میں مظالم کی انتہا کررہے ہیں ٹرمپ کو چاہیے تھا کہ وہ ان کو مظالم سے باز رکھتے ۔انہوں نے کہاکہ دنیا کے 80ممالک سے زائد یہودیوں کو جمع کر کے فلسطین لایا گیا اور فلسطینیوں کو فلسطین سے بے دخل کیا گیا یہ ظلم کی انتہا ہے اسی طرح نریندرمودی بھی منصوبے بنا رہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر کے اندر سے مسلمانوں کو ہجرت پر مجبور کیا جائے یا بڑے قتل عام کے ذریعے ان کو ختم کیا جائے ہندوستان کے دیگر علاقوں سے ہندوؤں کو مقبوضہ کشمیر میں بساکر مسلم اکثریت کو اقلیت میں بدلا جائے کشمیری ہندوستان کی اس سازش کو کامیاب نہیں ہونے دیں گے ۔

مرکزی دفتر

رابطہ دفتر