نریندر مودی کی فاشسٹ حکومت ہٹلر کے نقش قدم پر چلتے ہوئے وہ تمام اقدامات کرنے پر تلی ہوئی ہے جو ہٹلر نے کیے، عبدالرشید ترابی

{AF}abdul rasheed turabiنریندر مودی کی فاشسٹ حکومت ہٹلر کے نقش قدم پر چلتے ہوئے وہ تمام اقدامات کرنے پر تلی ہوئی ہے جو ہٹلر نے کیے، عبدالرشید ترابی {/AF}

مظفرآباد(پ ر) جماعت اسلامی کے پارلیمانی لیڈر و چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی عبدالرشید ترابی نے کہا کہ مقبوضہ ریاست جموں وکشمیر میں تحریک آزادی کو کچلنے کے لیے استعمال کیے جانے والے تمام ہتھکنڈوں کے باوجود اپنی ناکامی اور خفت مٹانے کے لیے بھارتی عسکری قیادت کی طرف سے آزاد ریاست پر حملے اور مقبوضہ ریاست میں نوجوانوں کی برین واشنگ کے لیے کنسٹریشن کمیپس (Concentration Camps) قائم کرنے کے اعلانات کی شدید مذمت کرتے ہیں یہ امر بھی باعث تشویش ہے کہ نریندر مودی کی فاشسٹ حکومت ہٹلر کے نقش قدم پر چلتے ہوئے وہ تمام اقدامات کرنے پر تلی ہوئی ہے جو ہٹلر نے کیے اور بالآخر دوسری عالمگیر جنگ اور یورپ کی تباہی کا باعث بنے اقوام متحدہ اور عالمی برادری تیسری عالمی جنگ اور خطے اور دنیا کے امن کو تباہی سے بچانے کے لیے فی الفور مداخلت کرے ۔ اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق کشمیریوں کے حق خود ارادیت کے حصول کے لیے یقینی بنائے ،ان خیالات کااظہار انہوں نے قانو ن ساز اسمبلی کے اجلاس اور بعد ازاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔انہوں نے کہاکہ بھارت میں مسلمانوں کی شہریت کے حوالے سے متنازعہ قانون سازی کی بھی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں ، نریندری مودی کی حکومت آر ایس ایس کے فاشسٹ ایجنڈے کے تکمیل کے لیے بھارت سے مسلمانوں اور دیگر اقلیات کا صفایا کرنا چاہتے ہیں جس پر مرحلہ وار عمل درآمد شروع کر دیاگیا ہے۔انہوں نے کہاکہ بھارت کی سول سوسائٹی ، سیاسی رہنماؤں ، انسانی حقوق کے اداروں ، اور ان تمام اہل دانش کو خراج تحسین پیش کرتاہوں جو آر ایس ایس مسلم دشمن اور انسانیت کش راستے میں مزاحمت کی دیوار کا کردار ادا کر رہے ہیں ۔عبدالرشید ترابی نے کہاکہ یورپی یونین ، امریکہ ، برطانیہ کے ممبران پارلیمنٹ اور دیگر اداروں کی کاوشوں کو بھی تحسین پیش کرتاہوں جو مودی کی فاشسٹ اقدامات کر ادراک کرتے قراردادیں زیر بحث لائے ،قراردادوں سے آگے بڑھتے ہوئے بھارت پر اقتصادی اور سفارتی دباؤ کا اہتمام کیا جائے تا کہ ایک بڑے انسانی المیے سے یہ خطہ اور دنیا محفوظ رہ سکے ۔انہوں نے کہاکہ بین الاقوامی سطح پر رائے عامہ متحرک کرنے پر کشمیری اور پاکستانی تارکین وطن ، ان کی تنظیموں ، اداروں ، علمائے کرام ، ممبران پارلیمنٹ ، کونسلرز ، طلبہ ،نوجوانوں اور تمام اہل دانش کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں اور ان سے توقع رکھتے ہیں کہ رائے شماری ، حق خودارادیت کے ایجنڈے پر متفق اور متحد ہو کر اس جدوجہد کو جاری رکھیں گے۔عبدالرشید ترابی نے کہاکہ قائدین حریت جناب سید علی گیلانی ، جناب یاسین ملک ، جناب شبیر احمد شاہ ، آسیہ اندرابی ، ڈاکٹر عبدالحمید فیاض اور دیگر ہزاروں قیدیوں کے ساتھ روا رکھے جانے والے غیر انسانی بھارتی ہتھکنڈوں کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں جس کے نتیجے میں ان قائدین کو نہ صرف علاج معالجے کی سہولیتیں میسر ہیں اور نہ وکلاء اور عزیز و اقارب سے ہی ملنے کی اجازت ہے ، ان سہولتوں کے فقدان کی وجہ سے جماعت اسلامی مقبوضہ کشمیر کے دو رہنما غلام احمد بٹ کپواڑہ اور نذیر احمد بھارت کی دور دراز جیلوں میں وفات پا گئے یا انہیں شہید کر دیا گیا ان شہداء کے علاوہ دیگر تمام شہدائے آزادی کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے قائدین حریت اور ورثائے شہداء کو یقین دلاتا ہوں کہ آزاد خطے کے باسی اور دنیا بھر میں ان کے بھائی ان کے شانہ بشانہ ہیں منزل کے حصول تک کسی قربانی قربانی سے دریغ نہ کریں گے۔

مرکزی دفتر

رابطہ دفتر