بھارت کا جنگی جنون اور مودی کی انتہا پسندانہ پالیسیاں خود بھارت کی تباہی وبربادی کا باعث بنیں گی،راجہ فاضل حسین تبسم

{AF}Fazal Tabassamبھارت کا جنگی جنون اور مودی کی انتہا پسندانہ پالیسیاں خود بھارت کی تباہی وبربادی کا باعث بنیں گی،راجہ فاضل حسین تبسم {/AF}

اسلام آباد(پ ر) جماعت اسلامی آزادجموں وکشمیر کے سیکرٹر ی جنرل راجہ فاضل حسین تبسم نے کہا ہے کہ بھارت کا جنگی جنون اور مودی کی انتہا پسندانہ پالیسیاں خود بھارت کی تباہی وبربادی کا باعث بنیں گی بھارت نے پاکستان کے خلاف کسی طرح کی جارحیت کی تو اسے عبرتناک شکست کا سامنا کرنا پڑے گا ، آزادکشمیر کی سرزمین بھارتی فوجیوں کا قبرستان بنادی جاے گی بھارتی وزیراعظم مودی کے انتہا پسندانہ اقدامات کے خلاف پورے بھارت میں احتجاج جاری ہے بھارت اپنی اندرونی بگڑتی صورتحال سے توجہ ہٹانے کیلیے پاکستان کو جنگ کی دھمکیاں دے رہا ہے ان خیالات کا اظہارانہوں نے جماعت اسلامی آزاد کشمیر ضلع اسلام آباد کی مجلس شوری کے ششماہی اجلاس میں اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر حریت راہنما غلام محمد صفی،امیر جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیر ضلع اسلام آباد اشرف بلال،مفتی خالد عمران خالد،خواجہ بشیر احمد سمیت دیگر قائدین نے گفتگو کی اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے راجہ فاضل حسین تبسم نے کہاکہ کشمیری عوام کی جدوجہد آزادی منبنی برحق ہے کشمیری عوام اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق اپنا پیدائشی حق مانگتے ہیں خطے میں امن کے قیام کے لیے مسلہ کشمیر کا حل ناگزیر بھارت مقبوضہ کشمیر اوراندرون بھارت کی بگڑتی صورتحال سے توجہ ہٹانے کے لیے پاکستان کو جنگ کی دھمکیاں دے رہا ہے بھارتی وزیراعظم مودی کی انتہا پسندانہ پالیسیوں نے پورے بھارت میں آگ لگا دی ہے مودی کے انتہاپسندانہ اقدامات کے خلاف احتجاج نے شدت اختیار کرلی بھارتی حکومت احتجاج کے دبانے کے لیے مظاہرین پر طاقت کا وحشیانہ استعمال کرنے لگی بھارت کا جنگی جنوں خود بھارت کی تباہی کا باعث بنے گا بھارت کو پاکستان کے خلاف کسی طرح کے جنگی اقدامات سے پہلے ہزار بار سوچنا پڑے گا بھارتی فوج نہتے کشمیریوں کا مقابلہ نہیں کرسکی وہ پاکستان کی بہادر اور شیر دل فوج کا کیا مقابلہ کرے گی ،راجہ فاضل تبسم نے کہاکہ امریکہ اسرئیل بھارت گٹھ جوڑ کی مذمت کرتے ہوے فلسطینی عوام سے یکجہتی کا اظہار کیا گیا اور کہا گیا کہ فلسطین کے خلاف جاری سازشیں کامیاب نہیں ہوں گی اس سے موقع پر خطاب کرتے ہوے حریت راہنما غلام محمد صفی نے کہا کہ کشمیری آزادی کے حصول تک اپنی جدوجہد ہر حال میں جاری رکھیں گے انہوں نے عالمی برادری ہر زور دیا کہ وہ مسئلہ کشمیر کے حل کے لیے کشمیریوں کی خواہشات کی روشنی میں اپنا کردار ادا کرے امیر ضلع اشرف بلال نے خطاب کرتے ہوے کہا کہ جماعت اسلامی تحریک آزادی کشمیر کی پشتی بانی جاری رکھے گی کشمیر میں دی جانے والی قربانیوں کے نتیجے میں آزادی کی منزل حاصل ہوکر رہے گی انہوں نے کہا کہ 5 فروری کو یوم یکجہتی کشمیر بھرپور انداز میں منایا جاے گا۔

مرکزی دفتر

رابطہ دفتر