{AF}
حکومت آزاد کشمیر میں آٹے کے بحران پر قابو پانے کے لیے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کرے ،ڈاکٹر خالد محمود خان{/AF}
راولاکوٹ( پ ر) جماعت اسلامی آزادجموں وکشمیر کے امیر ڈاکٹر خالد محمود خان نے کہا ہے کہ حکومت آزاد کشمیر میں آٹے کے بحران پر قابو پانے کے لیے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کرے ،نیلم ویلی،لیپہ،حویلی سمیت ایسے علاقے جہاں برف باری کی وجہ سے زمینی راستہ منقطع ہو چکا وہاں ہیلی کاپٹر کے ذریعے سے اشیاء خوردونوش اور آٹا پہنچانے کا اہتمام کیا جائے ،دنیا ترقی کی منازل طے کررہی 72سال گزرنے کے باوجود ہم آٹے کے بحران پر قابو نہ پا سکے جو پوری قوم کے لیے لمحہ فکریہ ہے ،نااہل اور کرپٹ کو عوام منتخب کریں گے تو اﷲ کی طرف سے آزمائشیں آئیں گی ساری قوم اجتماعی طور پر استغفار کرے رجوع الی اﷲ سے ہی ہمارے مسائل ہوں گے ،آزاد کشمیر وسائل سے مالا مال دیانتدار قیادت ہی مسائل حل کرسکتی ہے ،ان خیالات کااظہار انہوں نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ،ڈاکٹر خالد محمود خان نے کہاکہ علاقائی،قبیلائی عصبیت سے بالا تر ہو کر ایک قوم بن کر ہمارے آباؤ اجداد نے جدوجہد کی تو یہ دونوں خطے جہاد کے ذریعے آزاد کروائے اﷲ نے نصرت سے نواز لیکن اب برادریوں کے بتوں کو پوجھا جارہا ہے جس سے ہم تنزلی کا شکار ہیں امت کے عروج کا واحد حل قرآن وسنت کے نظام کے نفاذ میں مضمر ہے ،انہوں نے کہاکہ آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان دونوں خطے جو جہاد کے ذریعے آزاد کروائے قدرتی وسائل سے مالا ہیں اگر دیانتدار سے وسائل کو برؤے کار لایا جاتا تو سارے مسائل حل جاتے انہوں نے کہا کہ حکومت آزادکشمیر میں آٹے کے بحران پر قابو پانے کے لیے بروقت منصوبہ بندی کرے تا کہ عوام مشکلات کا شکار نہ ہوں ،ایک سوال کے جواب میں ڈاکٹر خالد محمود خان نے کہا کہ وادی نیلم میں برف باری سے شہادتیں ہوئیں ہمیں اپنے بھائیوں کی مشکلات کا ازالہ کرنا چاہیے جماعت اسلامی کے کارکنان اور اس کے ادارے اپنی بساط کے مطابق متاثرین کی امداد میں مصروف ہیں اہل خیر آگے بڑھ کر اپنے بھائیوں کی مدد کریں الخدمت فاؤنڈیشن کے رضا کار پیدل دور دراز علاقوں میں پھنسے عوام کو نکالنے کے لیے ریسکیوں ٹیموں کا حصہ ہیں اپنے بھائیوں کی ہر ممکن مدد کررہے ہیں جماعت اسلامی متاثرین نیلم ویلی کو تنہا نہیں چھوڑے گی حکومت متاثرین کے لیے متبادل رہائش کا بندوبست کرے تا کہ برف میں پھنسے بھائیوں کی زندگیوں کو بچایا جاسکے ۔