{AF}
نیشنل پریس کلب اسلام آباد کے تحت کشمیر سنٹر کا قیام ایک مثبت اور تعمیری قدم ہے،عبدالرشید ترابی{/AF}
اسلام آباد(پ ر) جماعت اسلامی کے پارلیمانی لیڈر چیئرمین پبلک اکاونٹس کمیٹی عبدالرشید ترابی نے نیشنل پریس کلب میں قائم کشمیر سنٹر کا دورہ کیا اس موقع پر انہوں نے اظہار خیال کرتے ہوے نیشنل پریس کلب اسلام آباد کے تحت کشمیر سنٹر کے قیام کو ایک مثبت اور تعمیری قدم قرار دیا اور نیشنل پریس کلب کے عہدیداران اور ذمہ داران کا شکریہ ادا کیا کہ انہوں نے مقبوضہ جموں وکشمیر کے مظلوم ومحکوم بھائیوں کی آواز دنیا تک پہنچانے کے لیے اپنا کردار ادا کرنے کی کوشش کی ہے ضرورت اس امر کی ہے کہ آزاد کشمیر وپاکستان کا ہر فرد کشمیریوں کے دکھ درد کو محسوس کرے اور اپنی استطاعت کے مطابق اپنے حصے کا کردار ادا کرے عبدالرشید ترابی نے کہا کہ بھارت اپنے تمام تر ظلم وجبر کے باوجود کشمیریوں کی آزادی کی تحریک کو دبانے میں ناکام رہا ہے مودی کے انتہا پسندانہ اقدامات سے خود بھارت کے اندر بڑے پیمانے پر احتجاج جاری ہے انہوں نے کہا کہ عالمی برادری نے بھارت انتہا پسندانہ اقدامات کا نوٹس لیا ہے چین کی طرف سے سلامتی کونسل کے اجلاس کا انعقاد بہت مثبت پیشرفت ہے اقوام متحدہ کوچاہیے کہ وہ کشمیریوں کو حق خودارادیت دلانے میں اپنا کردار ادا کرے تاکہ خطے میں امن کا قیام ممکن ہو اس سے قبل این پی سی کے عہدیداران اورکشمیر کمیٹی کے ممبران راجہ خلیل ،بشیرعثمانی ،راجہ ابرار نے عبدالرشیدترابی کا خیرمقدم کرتے ہوے ان کی تحریک آزادی کشمیر کے لیے گرانقدر خدمات پر انہیں خراج تحسین پیش کیا۔