تحریک آزادی کشمیر کو دہشت گرد تحریک قرار دینے والے ٹرمپ کی ثالثی کشمیری مسترد کرتے ہیں ،سردا ر اعجاز افضل خان

{AF}ijaz-afzalتحریک آزادی کشمیر کو دہشت گرد تحریک قرار دینے والے ٹرمپ کی ثالثی کشمیری مسترد کرتے ہیں ،سردا ر اعجاز افضل خان{/AF}

اسلام آباد(پ ر)سابق امیرجماعت اسلامی سردا ر اعجاز افضل خان نے کہا ہے کہ تحریک آزادی کشمیر کو دہشت گرد تحریک قرار دینے والے ٹرمپ کی ثالثی کشمیری مسترد کرتے ہیں ،کشمیری اقوام متحدہ کے چارٹر کے مطابق اپنے حق کے حصول کے لیے جدوجہد کررہے ہیں ،ٹرمپ سیکورٹی کونسل کا ممبر ہونے کی حیثیت سے سیکورٹی کونسل کی منظور کردہ قراردادوں پر عمل درآمدکروائے نہ کہ مودی سے پیار کو نبھانے کے لیے کشمیر کی ثالثی کی بات کریں ،کشمیریوں نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے وعدے کے مطابق سیز فائر کیا تھا عالمی برادری نے اپنا وعدہ پورا نہ کیا تو کشمیریوں کو اقوام متحدہ کا چارٹر یہ حق دیتا ہے کہ وہ بھارتی قبضے کے خلاف مسلح جدوجہد کریں ،مودی ہٹلر ثانی کا روپ دھار کر کشمیریوں کی نسل کشی کررہا ہے بھارت کے یوم جمہوریہ کی کلی کھل گئی ہندوستان کے اندر براہمنوں کے سوا مسلمانوں سمیت تمام اقلیتوں کے خلاف ناروا سلوک رورکھا جارہا ہے جو دنیا کے لیے چیلنج ہے ان خیالات کااظہار انہوں نے وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ،انہوں نے کہاکہ ہندوستان مقبوضہ کشمیر میں جنگی جرائم کا مرتکب ہو رہا ہے اقوام متحدہ جنگی جرائم کی پاداش میں ہندوستان کے خلاف سیکورٹی کونسل میں قرارداد پاس کر کے فوجی مداخلت کرے ،انہوں نے کہاکہ او آئی سی کے رکن ممالک ہندوستان کے ساتھ سیاسی اور معاشی بائیکاٹ کا اعلان کریں مقبوضہ کشمیر کے اندر گزشتہ 176دنوں سے مسلسل کرفیو کا نفاذ ہے جس کی وجہ سے ایک کروڑ انسان شدید مشکلات کا شکار ہیں مساجد ،سکول ،کالجز اور جامعات بند ہیں جس کی وجہ سے بچے تعلیم سے محروم ہیں ،مسلمان دینی فریضے کی ادائیگی کے لیے بھی مساجد نہیں جا سکتے کشمیری قیادت پابند سلاسل ہے کرفیو کے دوران ہزاروں کشمیریوں کو گرفتار کر کے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے کریک ڈاؤن کر کے شہریوں پر تشدد کیا جارہا ہے قابض ہندوستانی فوج کے ساتھ آر ایس ایس کے غنڈے بھی بدترین مظالم ڈھا رہے ہیں تمام مظالم کے باوجود کشمیری آزادی کے مورچے میں ڈٹے ہوئے ہیں کشمیر کی آزادی کی اس تحریک کو منزل سے ہمکنار کرنے کے لیے بیس کیمپ اور اسلام آباد نے فیصلہ کن کردار ادا کرنا ہے حکومت پاکستان کشمیر کی آزادی کا روڈ میپ دے ۔

مرکزی دفتر

رابطہ دفتر