{AF}
امت مسلمہ کو اقوام عالم میں اپنے تشخص کو قائم اور برقراررکھنے کے لیے اسلام کی آغوش میں پلٹنا پڑے گا،عبدالرشید ترابی {/AF}
باغ ( پ ر)جماعت اسلامی کے پارلیمانی لیڈر وچیئرمین پبلک اکاونٹس کمیٹی عبدالرشید ترابی نے کہاکہ امت مسلمہ کو اقوام عالم میں اپنے تشخص کو قائم اور برقراررکھنے کے لیے اسلام کی آغوش میں پلٹنا پڑے گا،امت مسلمہ کے زوال کا سبب قرآن وسنت کی تعلیمات سے دوری ہے،امت اپنی اصل کی طرف پلٹ آئے تو دنیا میں سپرپاور بن سکتی ہے،جماعت اسلامی نے فکری محاذ پر باطل نظریات کو شکست سے دوچار کیاہے،امت کے نوجوان مغربی تہذیبی یلغار کا مقابلہ کرنے کے لیے اسلامی تہذیب اپنائیں،جوابدھی کا احساس ہی انسان کو راہ راست پر رکھتاہے، مادرپدر آزاد مغربی معاشرہ تباہی کے دھانے پر پہنچ چکاہے،کشمیرکی آزادی خطے میں بڑی تبدیلی لائے گی،مودی نے خطے میں ایسے حالات پیدا کردیے ہیں کہ اب حقیقی تبدیلی کو کوئی روک نہیں سکتا،ان خیالات کااظہارانھوں نے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا،انھوں نے کہاکہ یہ خطہ ہمارے اسلاف نے اسلام کے نام پر حاصل کیاتھا مگر 72سال گزرنے کے باوجود وہ خواب ابھی تک تشنہ ہے،مقبوضہ کشمیرمیں آج بھی قربانیاں اسی خواب کی تکمیل کے لیے پیش کی جارہے ہیں،انسانوں کے بنائے ہوئے سارے باطل نظام فیل ہوچکے ہیں ،انسانی کسی متبادل کی تلاش میں ہے وہ متبادل نظام اسلام کے پاس ہے اسلامی تحریکیں اسی کے قیام کے لیے جدوجہد کررہی ہیں،آج سارے عالم میں کشمکش ہے،حق اور باطل کی اس کشمکش میں کامیابی اسلام کی ہوگی،حق اور باطل کا فائنل معرکہ شروع ہوچکاہے،ٹرمپ اور مودی نے اس معرکے کو آخری شکل دے دی ہے،اس وقت پورا ہندوستان جل رہاہے ،ہندوستان کے اندر صرف مسلمان ہی نہیں باقی اقلیتوں کو بھی دیوار سے لگانے کی سازش کی جارہی ہے ہندوستان کا جمہوری اور سیکولر چہرے بے نقاب ہوچکاہے امریکہ اور اس کے ہمنوا بھی بری طرح بے نقاب ہوچکے ہیں،اسلام نے غالب ہونا ہے شرط یہ ہے کہ ہم نے اس کے غلبے کے لیے کیا کردار ادا کیاہے،انھوں نے کہاکہ آزاد خطے کے بہادر عوام اورنوجوانوں کے اندر جذبہ جہاد اور شوق شہادت بیدار کرنے کی ضرورت ہے۔