ہندوستان کا نام نہاد جمہوری سیکولر چہرہ دنیا کے سامنے بے نقاب ہو چکا ،ڈاکٹر خالد محمود خان

{AF}dr. khalidہندوستان کا نام نہاد جمہوری سیکولر چہرہ دنیا کے سامنے بے نقاب ہو چکا ،ڈاکٹر خالد محمود خان{/AF}

کالاڈب( پ ر) جماعت اسلامی آزادجموں وکشمیر کے امیر ڈاکٹر خالد محمود خان نے کہا ہے کہ ہندوستان کا نام نہاد جمہوری سیکولر چہرہ دنیا کے سامنے بے نقاب ہو چکا ،مقبوضہ کشمیر اور ہندوستان کے اندر مسلمانوں سمیت تمام اقلیتیں غیر محفوظ ہیں دنیا کسی بڑے سانحے کو رونما ہونے سے قبل اپنا کردار ادا کرے عالمی برادری کی خاموشی سے ہندوستان شہ پا کر مظالم کی انتہا کررہا ہے ،ہندو توا اور اکھنڈ بھارت کے خواب کو پوراکرنے کے لیے ہندوستان نے ہر حد پا کی مہذب دنیا خاموشی توڑ کر انسانیت کو بچانے کے لیے اپنا کردار ادا کرے ،کشمیریوں نے ہندوستان کے قبضے کو ایک لمحے کے لیے بھی قبول نہیں ،آزادی یا شہادت کے جذبے سے سرشار خطہ کشمیر کے پیروجوان کسی ضرب تقسیم کو نہیں مانتے 1947میں ہمارے بزرگوں نے ڈوگرہ سامراج کے خلاف جہاد کر کے یہ خطہ آزاد کروایا کہ یہاں اسلا م کا عادلانہ اور منصفانہ نظام قائم ہو شہداء کے مشن کی تکمیل کے لیے جماعت اسلامی اپنا کردار ادا کررہی ہے ،ڈاکٹر عارف انسانیت دوست ان کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا ،ان خیالات کااظہار انہوں نے کالاڈب میں ڈاکٹر عارف مرحوم کے تعزیتی ریفرنس سے خطاب اور تقریبات سے خطاب کرتے ہوئے کیا ،تعزیتی ریفرنس سے سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی آزادکشمیر راجہ فاضل حسین تبسم،تحریک کشمیر برطانیہ کے سینئر راہنما غفارت شاہد،امیر حلقہ ممتاز حسین،نزاکت حسین مرحوم کے بھائی واجد چوہدری،مسلم کانفرنس کے راہنما چوہدری ذوالفقار سمیت دیگر قائدین نے خطاب کیا ،اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر خالد محمود خان نے کہاکہ ڈاکٹر عارف عظیم انسان تھے معذوری کے باوجود دکھی انسانیت کی خدمت کی ہم ان کی خدمات کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں ،ڈاکٹر خالد محمود خان نے کہاکہ ہندوستان دنیا کی آنکھوں دھول جھونکنے کے لیے یوم جمہوریہ منا رہا لیکن پوری دنیاجانتی ہے کہ ہندوستان دہشت گرد ریاست جہاں کوئی بھی اقلیت محفوظ نہیں ہے آر ایس ایس کے غنڈے مقبوضہ کشمیر سمیت ہندوستان میں قتل عام کررہے ہیں انسانیت غیر محفوظ ہے عالمی امن کے ٹھیکیدار اپنا کردار ادا کریں ،مقبوضہ کشمیر میں کرفیو کو 177دن گز ر چکے مگر عالمی برادری نے اپنا مطلوبہ کردار ادا نہیں کیا حکومت پاکستان ہندوستان کو عالمی سطح پر بے نقاب کرنے کے لیے سفارتی مہم تیز کرے دنیا کشمیریو ں کی بات سننا چاہتی ہے تحریک آزادی کشمیر فیصلہ کن مرحلے میں داخل ہوچکی حکومت پاکستان اپنا مطلوبہ کردار ادا کرے ۔

مرکزی دفتر

رابطہ دفتر