کشمیری یورپی اور برٹش پارلیمنٹ میں مسئلہ کشمیر کو زیر بحث لانے کا خیر مقدم کرتے ہیں ،ڈاکٹر خالد محمود خان

{AF}dr. khalidکشمیری یورپی اور برٹش پارلیمنٹ میں مسئلہ کشمیر کو زیر بحث لانے کا خیر مقدم کرتے ہیں ،ڈاکٹر خالد محمود خان{/AF}

راولاکوٹ( پ ر) جماعت اسلامی آزادجموں وکشمیر کے امیر ڈاکٹر خالد محمود خان نے کہاہے کہ کشمیری یورپی اور برٹش پارلیمنٹ میں مسئلہ کشمیر کو زیر بحث لانے کا خیر مقدم کرتے ہیں ،عالمی سطح پر کشمیریوں کے حق میں موافق فضا سے حکومت پاکستان استفاد ہ کرتے ہوئے ہندوستان کے مکروہ چہرے کو بے نقاب کرے ،حکومت عالمی سطح پر جارحانہ سفارتی مہم منظم کرے ،کشمیریوں کے مسلمہ حق خودارادیت کو دنیا تسلیم کرتی ہے حکومت پاکستان دوست ممالک کے ذریعے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل پر دباؤ بڑھائے تا کہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کشمیریوں کو ان کا حق دلانے کے لیے فیصلہ کن کردار ادا کرے ،حکومت پاکستان کی طرف سے تحرک نظر نہیں آتا جو ہونا چاہیے ،نریندرمودی کے اقدامات اور کشمیریوں پر مظالم کی وجہ سے دنیا کشمیریوں کی بات سننا چاہتی ہے حکومت پاکستان او آئی سی کا سربراہی اجلاس اسلام آباد میں بلا کر کشمیر کی آزادی کاروڈ میپ طے کرے ،ان خیالات کااظہار انہوں نے وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ،انہوں نے کہاکہ کشمیر میں 179دن گزرنے کے باوجود کشمیریوں کی استقامت میں کمی نہیں آئی کشمیری سرنڈر کرنے کے لیے تیار نہیں ہیں ہندوستان تمام تر مظالم ڈھا کر دیکھ چکا ہے انہوں نے کہاکہ نریندرمودی مقبوضہ کشمیر میں بڑے قتل عام کی تیاری کررہا ہے عالمی برادری اس کا نوٹس لے کشمیریوں نے مودی کے بڑوں کو شکست دی ہے آج بھی کشمیری آزادی کے مورچے میں ڈٹے ہوئے ہیں کشمیریوں نے عالمی برادری کے کہنے پر ہتھیار رکھے تھے ڈالے نہیں تھے اگر عالمی برادری نے توجہ نہ دی اور اسی طرح سرد مہری کا مظاہرہ کیا جاتا رہا تو کشمیری اپنے حق کے حصول کے لیے ہتھیار اٹھانے پر مجبور ہوں گے کشمیریوں کو اپنے حق کے حصول کے لیے مسلح جدوجہد کا اختیار اقوام متحدہ کا چارٹر فراہم کرتا ہے کشمیر پر ہندوستان نے جبری قبضہ کیا ہے اس جبری قبضے کو ختم کرانے کے لیے کشمیری اقوام متحدہ کے چارٹر کے مطابق مسلح جدوجہد کرنے کا حق رکھتے ہیں کشمیری مسئلہ کشمیر کا پرامن حل چاہتے ہیں لیکن ہندوستان کشمیریوں کو مجبور کررہا ہے کہ وہ مسلح جدوجہد کریں ۔

مرکزی دفتر

رابطہ دفتر