امریکی صدر ٹرمپ نے صہیونی ایجنڈے کی تکمیل کے لیے جس منصوبے کا اعلان کیا ہے پوری امت اس کو مسترد کرتی ہے ،عبدالرشید ترابی

{AF}abdul rasheed turabiامریکی صدر ٹرمپ نے صہیونی ایجنڈے کی تکمیل کے لیے جس منصوبے کا اعلان کیا ہے پوری امت اس کو مسترد کرتی ہے ،عبدالرشید ترابی {/AF}

اسلام آباد( پ ر) جماعت اسلامی کے پارلیمانی لیڈر و چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی عبدالرشید ترابی نے کہا ہے کہ امریکی صدر ٹرمپ نے اسرائیلی وزیر اعظم کے پہلو میں کھڑے ہو کر صہیونی ایجنڈے کی تکمیل کے لیے جس منصوبے کا اعلان کیا ہے پوری امت اس کو مسترد کرتی ہے ،مسجد اقصیٰ سوا ارب مسلمانوں کا قبلہ اول ہے ٹرمپ کی اسرئیل نوازی کے لیے ڈیل کا اعلان یکطرفہ اور نا انصافی پر مبنی ہے ،ٹرمپ نے مشرق وسطیٰ میں امن کے بجائے نئی جنگ کاآغاز کردیا ہے ،اسلامی ممالک کے حکمران کشمیر اور فلسطین کے مسائل کے حل کے لیے یک جان اور یک زبان ہو کر کام کریں ،امریکہ نے فلسطین کے حوالے سے اپنے موقف سے انحراف کر کے اپنی پوزیشن مزید متنازعہ کر دی ہے ان خیالات کااظہارانہوں نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ،انہوں نے کہاکہ امت مسلمہ کو قبلہ اول کے حوالے سے مشترکہ موقف بھرپور طور پر بیان کرنا چاہیے چونکہ یہ پوری امت کا مسئلہ ہے اس ناز ک مرحلے پر فلسطینی قیادت نے متحد و متفق ہو کر ایک ہی موقف اختیار کیا جو قابل تحسین ہے پوری امت متحد ہو کر ہی صہیونی عزائم ناکام بنا سکتی ہے اسلامی ممالک کے حکمران ہوش کے ناخن لیں اس ظلم و ناانصافی پر خاموش نہ رہیں اگر اس مرحلے پر مسلم ممالک کے حکمران خاموش رہے تو صہیونی عزائم کی تکمیل میں تقویت ملے گی ،انہوں نے کہا کہ ٹرمپ نے جانب داری کامظاہرہ کرتے ہوئے قابض اسرائیل کی حمایت کی ہے امریکہ نے اپنے موقف سے انخراف کر لیا ہے اب امت امریکہ کے حوالے سے اپنے موقف پر نظر ثانی کرے ،انہوں نے کہاکہ مودی اور نیتن یاہو عالمی دہشت گردہیں وہ کشمیریوں اور فلسطینیوں کا قتل عام کررہے ہیں امریکہ کی ذمہ داری تھی کہ وہ ان کی دہشت گردی کو روکتا لیکن امریکہ نے جانبداری کا کردار ادا کیا جس سے امریکہ اور امت مسلمہ کے درمیان خلیج اور بڑھ جائے گی انہوں نے کہاکہ کشمیر اور فلسطین کی آزادی سے دنیا کا امن وابستہ ہے ۔

مرکزی دفتر

رابطہ دفتر