{AF}
وفاقی حکومت وادی نیلم کو آفت زدہ علاقہ قرار دے کرمتاثرین نیلم ویلی کے لیے بڑے پیکج کا اعلان کرے ،ڈاکٹر خالد محمود خان{/AF}
اسلام آباد( پ ر) جماعت اسلامی آزادجموں وکشمیر کے امیر ڈاکٹر خالد محمود خان نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت وادی نیلم کو آفت زدہ علاقہ قرار دے کرمتاثرین نیلم ویلی کے لیے بڑے پیکج کا اعلان کرے ،سڑکوں کی بحالی کے لیے مشینری فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ متاثرین کی بحالی کے لیے اقدمات کرے ،نیلم کے دور دراز علاقوں میں ہونے والے نقصان کے ازالے کے لیے فوری اقدامات کرے کئی دیہات رابطہ منقطع ہونے کی وجہ سے شدید مشکلات کا شکار ہیں ہیلی کاپٹر سروس کے ذریعے تمام علاقوں میں پہنچ کر ریلیف فراہم کیا جائے ،ادویات،راشن ،گرم بستر اور شیلٹر کی فراہمی کا کام جلد شروع کیا جائے ،سڑکوں کو کھولے کا انتظام کیا جائے تا کہ متاثرہ علاقوں تک رسائی ممکن ہو ،جماعت اسلامی اور اس کے ادارے متاثرین کی بحالی میں اپنا بھرپور کردار ادا کررہے ہیں ،الخدمت فاؤنڈیشن کی ٹیم نیلم پہنچ چکی میڈیکل کیمپ اور متاثرین کی بحالی کے لیے ہرممکن کوشش کی جائے ان خیالات کااظہار انہوں نے اعلیٰ سطحی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ،اس موقع پر نائب امیر جماعت اسلامی آزادکشمیر نورالباری،سیکرٹری جنرل راجہ فاضل حسین تبسم،صدر الخدمت فاؤنڈیشن ظفر عباسی،سیکرٹری جنرل آفتاب عالم ایڈووکیٹ سمیت دیگر قائدین نے گفتگو کی ،اس موقع پر ڈاکٹر خالد محمود خان نے کہاکہ جماعت اسلامی اور اس کے ادارے متاثرین کی بحالی کے لیے ہر ممکن کردار ادا کریں برف باری سے سڑکیں بند جس کی وجہ سے ریلیف پہنچانے میں مشکلات کا سامنا ہے حکومت ہنگامی بنیادوں پر سڑکوں کو کھولنے کا اہتمام کرے تا کہ جلد از جلد عوام تک ریلیف پہنچانے کا اہتمام کیا جائے انہوں نے کہاکہ الخدمت فاؤنڈیشن کے رضا کار آگے بڑھ کر متاثرین کی بحالی کے لیے کردار ادا کریں ۔انہوں نے کہاکہ حکومت ریسکیو سرگرمیوں کے ساتھ ٹیمیں تشکیل دے تا کہ نقصانات کا تخمینہ لگایا جا سکے ،شہداء کے لواحقین اور زخمیوں کی فوری مالی امداد کی جائے ۔