بھارت اندرونی طور پر ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہے مودی کی انتہا پسندانہ پالیسیوں نے پورے بھارت میں آگ لگا دی ہے،عبدالرشید ترابی

{AF}abdul rasheed turabi بھارت اندرونی طور پر ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہے مودی کی انتہا پسندانہ پالیسیوں نے پورے بھارت میں آگ لگا دی ہے،عبدالرشید ترابی {/AF}

اسلام آباد (پ ر) جماعت اسلامی کے پارلیمانی لیڈر چیئرمین پبلک اکاونٹس کمیٹی عبدالرشید ترابی نے کہا ہے کہ بھارت اندرونی طور پر ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہے مودی کی انتہا پسندانہ پالیسیوں نے پورے بھارت میں آگ لگا دی ہے اس مرحلے پر حکومت پاکستان ذمہ دارانہ طرزعمل اختیار کرے اور کشمیر کے حوالے سے ٹھوس پالیسی بنا کر اقدامات اٹھاے جاہیں حکومتی طرزعمل سے مقبوضہ کشمیر میں مایوسی کا پیغام جارہاہے ان خیالات کا اظہا رانہوں نے روزنامہ جموں وکشمیر کی سالگرہ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوے کیا تقریب سے وزیر اعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدرخان ،حریت راہنما سید یوسف نسیم، عبدالحمید لون پی ایف یوجے کے سابق صدر افضل بٹ ،شکیل قرارچیف ایڈیٹر روزنامہ جموں کشمیر عامر محبوب ،راجہ کفیل احمد اور دیگر نے خطاب کیا تقریب میں ممبر کشمیر کونسل عبدالخالق وصی سینئر حریت راہنما الطاف بٹ سید اکرم شاہ راجہ نجابت حسین ،امجد چوہدری سردار زاہد تبسم خواجہ عبدالمتین غلام محی الدین ڈار راجہ بشیر عثمانی اعجاز عباسی عبدالشاہد چوہدری راجہ وسیم سمیت بڑی تعداد میں صحافیوں نے شرکت کی تقریب سے خطاب کرتے ہوے وزیر اعظم راجہ فاروق حیدر نے کہا کہ تحریک آزادی کشمیر کی کامیابی کے لیے پاکستان کا قومی میڈیا ذمہ دارانہ طرزعمل کا مظاہرہ کرے اور الیکٹرانک میڈیا مقبوضہ کشمیر کے مظلوموں کی آواز بنے وہاں بھارتی فوج کی طرف سے نہتے کشمیریوں پر ہونے والے مظالم کو اجاگر کیا جاے تقریب سے خطاب کرتے ہوے جماعت اسلامی کے پارلیمانی لیڈر عبدالرشیدترابی نے کہا کہ بھارت کے تمام تر ظلم وجبر کے باوجود آزادی کی تحریک پورے عزم اور حوصلے سے جاری ہے مودی حکومت کی انتہاپسندانہ پالیسیوں کے نتیجے میں پورے بھارت میں احتجاج ہے عوام مودی حکومت کے خلاف سڑکوں پر ہیں حکومت پاکستان اس موقع پر بہت منصوبہ بندی اور وسیع مشاورت سے اقدامات اٹھاے اور مقبوضہ کشمیر کے عوام کو امید حوصلے اور عزم کا پیغام دے کشمیر میں دی جانے والی قربانیاں راہیگاں نہیں جاہیں گی شہداء کا خوں رنگ لاے گا شکست بھارت کا مقدر ہے پاکستان کی ملت کے مشکور ہیں جس کے ہر شہر سے نوجوانوں نے کشمیری بھاہیوں کا ساتھ دیا اور آزادی کی جدوجہد میں جام شہادت نوش کیا جماعت اسلامی کشمیریوں کی پشتیبانی کرتی رہے گی مودی حکومت نے جب سے مقبوضہ کشمیر میں 370 اور 53 اے ختم کی ہے اس وقت سے لے کر اب تک جماعت اسلامی میدان میں ہے امیر جماعت اسلامی سنیٹر سراج الحق نے کراچی تاخیبر اور آزادکشمیر گلگت بلتستان کے تمام بڑے شہروں میں کشمیر بچاو مارچ اور ریلیاں منعقد کی ہیں جن میں لاکھوں لوگوں نے شرکت کی ہے ہم نے ایک لمحہ کے لیے بھی مقبوضہ کشمیر کو نظر انداز نہیں کیا حکومت پاکستان اور پاکستان کی سیاسی جماعتیں کشمیر کیحوالے سے ذمہ دارانہ طرزعمل لا مظاہرہ کریں

مرکزی دفتر

رابطہ دفتر