{AF}
وفاقی حکومت وادی نیلم میں ہونے والے نقصانات کے ازالے کے لیے ہنگامی بنیادوں پر ریلیف فراہم کرے ،ڈاکٹر خالد محمود خان {/AF}
اسلام آباد(پ ر) جماعت اسلامی آزادجموں وکشمیر کے امیر ڈاکٹر خالد محمود خان نے کہاہے کہ وفاقی حکومت وادی نیلم میں ہونے والے نقصانات کے ازالے کے لیے ہنگامی بنیادوں پر ریلیف فراہم کرے ،نیلم کو آفت زدہ قرار دے کر ہنگامی بنیادوں پر متاثرین کی بحالی کے لیے اقدامات کرے ،آزاد حکومت کے پاس وسائل کی کمی وفاقی حکومت متاثرین کی بحالی کے لیے وسائل فراہم کرے ،ہیلی کاپٹر سروس شروع کی جائے تا کہ زخمیوں کی نکل مکانی جلد سے جلد ممکن بنائی جا سکے ،جماعت اسلامی اور اس کے ادارے متاثرین کی مدد کے لیے روانہ ہو چکے سڑکیں بند ہونے سے مشکلات کا سامنا ہے ،حکومت انسانی زندگیوں کو بچانے کے لیے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کرے ،وادی نیلم اور لیپہ میں برف باری کی وجہ سے نظام زندگی متاثر ہو چکا ہیلی کاپٹر سروس کے ذریعے فوری امدادپہنچانے کا اہتمام کیا جائے ،ان خیالات کااظہار انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ،انہوں نے کہا کہ الخدمت فاؤنڈیشن اپنے رضاکاروں کی ٹیم کے ہمراہ متاثرین کی بحالی کے لیے نیلم روانہ ہو چکی سڑکیں بند ہونے کی وجہ سے ریلیف سرگرمیوں میں مشکلات کا سامنا ہے حکومت فوری طور پر سڑکوں کی بحالی کے لیے بھی اقدامات کرے تا کہ متاثرین تک ریلیف پہنچانے کا اہتمام کیا جا سکے ،انہوں نے کہا کہ حکومت آزادکشمیر ایمرجنسی نافذ کرتے ہوئے اپنے تمام تر وسائل کو برؤے کار لاتے ہوئے متاثرین کی بحالی کے لیے اقدامات کرے ،ڈاکٹر خالد محمود خان نے کہا کہ نیلم میں پیش آنے والے سانحے سے وہاں کے عوام کے دکھ درد میں برابر کے شریک ہیں متاثرین کی بحالی کے لیے جماعت اسلامی اور اس کے ادارے کردار ادا کریں گے اور اپنے بھائیوں کو تنہا نہیں چھوڑیں گے ۔