اسلامی ممالک کے حکمران بزدلی کی چادر پھینک کر بہادری کا تارج پہن کر امت کی ترجمانی کا حق ادا کریں، عبدالرشید ترابی

{AF}abdul rasheed turabi اسلامی ممالک کے حکمران بزدلی کی چادر پھینک کر بہادری کا تارج پہن کر امت کی ترجمانی کا حق ادا کریں، عبدالرشید ترابی {/AF}

اسلام آباد(پ ر) جماعت اسلامی کے پارلیمانی لیڈر و چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی عبدالرشید ترابی نے کہا ہے کہ اسلامی ممالک کے حکمران بزدلی کی چادر پھینک کر بہادری کا تارج پہن کر امت کی ترجمانی کا حق ادا کریں،ہندوستان مودی کی لگائی ہوئی آگ میں جل رہا ہے ،کشمیر یوں کی استقامت نے ہندوستان کے اندر بسنے والے مظلوم عوام کو حوصلے کا پیغام دیا ،نریندرمودی کشمیریوں پر مظالم ڈھا کر نوجوانوں کو عسکریت کی طرف دھکیل رہا ہے نوجوان ردعمل کے طورپر خودکش بمباربن رہے ،حکومت پاکستان کشمیری قیادت کی مشاورت سے کشمیر کی آزادی کا روڈ میپ دے ،ان خیالات کااظہار انہوں نے نجی ٹیلی ویژن اور وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ،عبدالرشید ترابی نے کہاکہ مقبوضہ کشمیر میں کرفیو کو 161دن گز ر چکے لیکن آج بھی کشمیریوں کو موقع ملتا ہے تو وہ ہندوستان کے خلاف اپنی آواز بلند کرتے ہیں ،ہندوستان نے مقبوضہ کشمیر کے عوام سے تمام بنیادی انسانی حقوق چھین لیے ،موبائل فون،انٹرنیٹ حتیٰ کہ انہیں مردوں کو دفنانے تک کی اجازت نہیں ہے ان تمام مظالم کے باوجود کشمیر ی استقامت کا پہاڑہیں ،قائدین حریت سید علی گیلانی علالت کے باوجود نظر بند ہیں انہیں علاج کی سہولت میسر نہیں ہندوستان کشمیریوں کو مسلمان ہونے کی سز ا دے رہا ہے اسلامی ممالک کے حکمرانوں کو بزدلی چھوڑ کر حقیقی معنوں میں امت کی ترجمانی کرنی چاہیے ،انہوں نے کہا کہ طیب اردگان اور مہاتیر محمد کے نقش قدم پر چلتے ہوئے مسلم حکمرانوں کو مظلوم مسلمانوں کے لیے آواز بلند کرنا ہو گی عبدالرشید ترابی نے کہا کہ کشمیریوں نے تمام تر مظالم کے باوجود تحریک کو زندہ رکھا اب حکومت پاکستان کی ذمہ داری ہے کہ وہ اپنا مطلوبہ کردار ادا کرے ۔

مرکزی دفتر

رابطہ دفتر