جماعت اسلامی پاکستان کے سینیٹر مشتاق احمد اور یوکے اسلامک مشن کے صدر ضیاء الحق کی جماعت اسلامی آزادکشمیر کے قائدین سے ملاقات

{AF}logo-jamaat-e-islami-ajkجماعت اسلامی پاکستان کے سینیٹر مشتاق احمد اور یوکے اسلامک مشن کے صدر ضیاء الحق کی جماعت اسلامی آزادکشمیر کے قائدین سے ملاقات{/AF}

اسلام آباد( پ ر) جماعت اسلامی پاکستان کے سینیٹر مشتاق احمد اور یوکے اسلامک مشن کے صدر ضیاء الحق نے جماعت اسلامی آزادکشمیر کے قائدین سے ملاقات کی ،ملاقات میں امیر جماعت اسلامی ڈاکٹر خالد محمود خان،جماعت اسلامی کے پارلیمانی لیڈر و چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی عبدالرشید ترابی ،سیکرٹری جنرل راجہ فاضل حسین تبسم،نائب امراء نورالباری،راجہ جہانگیر خان سابق سیکرٹری جنرل محمود الحسن چودھری سیکرٹری اطلاعات راجہ ذاکر خان،سابق امیر ضلع نیلم ممتاز حسین پائر ،بزنس فورم کے صدر عمران عزیز،سیکرٹری یاسین بدر،سردار جاوید خان موجود تھے ،اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی ڈاکٹر خالد محمود خان نے کہاکہ ہم سینیٹر مشتاق احمد کا شکریہ ادا کرتے ہیں کہ انہوں نے سینیٹ کے اندر ہمیشہ کشمیریوں کی ترجمانی کی اور مسئلہ کشمیر کو اجاگر کیا کشمیری آزادی کے لیے پرعزم ہیں تمام تر مشکلات اور کرفیو کے باوجود کشمیری اپنے مورچے میں ڈٹے ہوئے ہیں جماعت اسلامی پاکستان ہماری پشتیبان ہے کشمیری توقع رکھتے ہیں کہ جماعت اسلامی پاکستان صبح آزادی تک کشمیریوں کے شانہ بشانہ رہے گی ،اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے سینیٹر مشتاق احمد خان نے کہا کہ 22کروڑ پاکستانی عوام کشمیریوں کے شانہ بشانہ ہیں حکمرانوں کی کوئی مجبوری ہو سکتی ہے لیکن بہادر اور غیور پاکستانی عوام کی کوئی مجبوری نہیں پوری قوم کشمیریوں کے ساتھ ہے انہوں نے کہا کہ نریندرمودی کے انتہا پسندانہ اقدامات کے باعث بھارت کا سیکولر چہرہ پوری دنیا میں بے نقاب ہو چکا ہے کشمیریوں کی آواز پوری دنیا میں سنائی دے رہی ہے حکومت پاکستان ان موافق حالات سے استفادہ کرتے ہوئے مسئلہ کشمیر کو عالمی سطح پر اجاگر کر کے بھارت کے خلاف رائے عامہ منظم کر ے لیکن حکومت ایسا نہیں کررہی جس سے کشمیر میں مایوسی کا پیغام جارہا ہے وزیر اعظم ایک تقریر کر کے خاموش ہو گے انہوں نے کہاکہ جماعت اسلامی کشمیریوں کے ساتھ کسی کوئی غداری نہیں کرنے دے گی جو ایسا کرے گا جماعت اسلامی اس کو اسلام آباد کے ایوانوں میں بیٹھنے نہیں دے گی ۔

مرکزی دفتر

رابطہ دفتر