{AF}
کشمیر اور ہندوستان کے مسلمانوں کو مودی کے مظالم سے بچایا اور آزاد کروانا امت مسلمہ کی ذمہ داری ہے ، عبدالرشید ترابی{/AF}
باغ( پ ر) جماعت اسلامی کے پارلیمانی لیڈر و چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی عبدالرشید ترابی نے کہا ہے کہ کشمیر اور ہندوستان کے مسلمانوں کو مودی کے مظالم سے بچایا اور آزاد کروانا امت مسلمہ کی ذمہ داری ہے ،57اسلامی ممالک اور سوا ارب مسلمانوں کی موجودگی میں چند دہشت ممالک کی طرف سے مسلمانوں کو گاجر مولی کی طرح کاٹنا امت کے لیے بڑ ا چیلنج ہے ،جماعت اسلامی نے اسمبلی کے اندر اور باہر کشمیر کی آزادی اور عوامی مسائل کے حل کے لیے بھرپور کردار ادا کیا ،قرآن کی تعلیم لازمی ،این ٹی ایس کے ذریعے بھرتیاں،پبلک سروس کمیشن سمیت پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے ذریعے پرانے کیسز کو نبٹایا اور مالیاتی ڈسپلن قائم کرنے کے لیے اقدامات کیے ،بین الاقوامی فورمز پر مسئلہ کشمیر کو اجاگر کرنے کے لیے کام کیا ،5اگست کے بعد مودی کے پیدا کردہ حالات سے مقابلہ کرنے کے لیے جماعت اسلامی بھرپور میدان میں ہے ،ان خیالات کااظہار انہوں نے جماعت اسلامی حلقہ وسطی باغ کے ذمہ داران سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ،اس موقع پر امیر جماعت اسلامی حلقہ وسطی باغ،امراء یونین کونسلز سمیت دیگر قائدین نے گفتگو کی ،ذمہ داران سے گفتگو کرتے ہوئے عبدالرشید ترابی نے کہاکہ جماعت اسلامی عوام کی امیدوں کا مرکز ہے جماعت اسلامی کشمیر کی آزادی کی جدوجہد کے ساتھ ساتھ اﷲ کے نظام کے قیام کے لیے میدان عمل میں ہے اسلامی معاشرے کی تشکیل اور قرآن کا نظام عدل قائم کرنے کی جدوجہد کررہی ہے آج امت جن مسائل کا شکار ہے اس کی بڑی وجہ قرآن سے دوری ہے امت قرآن وسنت کی طرف رجوع کرے اﷲ کی نصرت اور تائید ہی سے ہم ظالموں کا مقابلہ کرسکتے ہیں ،جماعت اسلامی کے کارکن اور ذمہ داران اصلاح کا آغاز اپنی ذات سے کریں اور عوامی مسائل کے ترجمان بنیں ،مظلوموں کی داد رسی کریں اس موقع پر عبدالرشید ترابی نے کہاکہ نریندرمودی نے عملاً مسلمانوں پر جنگ مسلط کررکھی ہے مقبوضہ کشمیر سمیت پورے ہندوستان میں مسلمانوں کو گاجر مولی کی طرح کاٹا جارہاہے ہندوستان کا سیکولر چہرہ دنیا میں بے نقاب ہوچکا ہے اقوام متحدہ جنگی جرائم میں مرتکب ہندوستان کی رکنیت منسوخ کرتے ہوئے ہندوستان کے خلاف کارروائی کرے ،تمام اسلامی ممالک دہشت گرد مودی کا بائیکاٹ کریں انسانیت سے محبت رکھنے والے لوگ اپنا کردار ادا کریں ۔