{AF}
وفاقی حکومت گلگت بلتستان میں زلزلے سے ہونے والے نقصان کے ازالے کے لیے فوری اقدامات کرے ، ڈاکٹر خالد محمود خان {/AF}
راولاکوٹ( پ ر) جماعت اسلامی آزادجموں وکشمیر کے امیر ڈاکٹر خالد محمود خان نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت گلگت بلتستان میں زلزلے سے ہونے والے نقصان کے ازالے کے لیے فوری اقدامات کرے ،تباہ کن زلزلے کی وجہ سے ہزاروں افراد کھلے آسمان تلے رہنے پر مجبور ہو گے ہیں شاہرات سمیت بنیادی طبی مراکز کی تباہی کی وجہ سے عوام شدید پریشان ہیں ان کی داد رسی کا اہتمام کیا جائے ،متاثرین کو معقول معاوضہ فوری طور پر ادا کیا جائے ،جماعت اسلامی اور اس کے ادارے فوری طور پر متاثرین کی امداد کریں ،ہندوستان مظالم سے کشمیریوں کو غلام نہیں رکھ سکتا حکومت پاکستان کشمیری قیادت کو اعتماد میں لے کر کشمیرکی آزادی کا روڈ میپ دے ،کشمیری تقسیم کشمیر کی کسی سازش کو کامیاب نہیں ہونے دیں گے ہر محاذ پر مقابلہ کریں گے ،ان خیالات کااظہار انہوں نے وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ،انہوں نے کہاکہ کشمیریوں نے آزادی کے لیے 5لاکھ جانوں کے نذرانے پیش کیے ہیں ابھی تک کررہے ہیں وہ آزادی سے کم کوئی حل قبول نہیں کریں گے ،کشمیریوں نے ٹوپی دار بندوقوں سے یہ خطہ آزاد کروایا ہے بقیہ کشمیر بھی آزاد کروانے کے لیے میدان جہاد میں ہیں انہوں نے کہاکہ نریندرمودی اور 15لاکھ قابض افواج کی جانب سے مقبوضہ کشمیر میں ڈھائے جانے والے مظالم پر عالمی برادری کی خاموشی لمحہ فکریہ ہے انہوں نے کہا کہ او آئی سی کے رکن ممالک ہندوستان کا سیاسی اور معاشی بائیکاٹ کریں کیونکہ وہ مسلمانوں کاقتل عام کررہا ہے اور ہندوستان کے اندر کروڑوں مسلمانوں کی شہریت ختم کردی ہے اس سے اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ وہ مسلمانوں کے ساتھ کس حد تک نفرت کرتا ہے انہوں نے کہا کہ امت مسلمہ کے بزدل حکمرانوں کی وجہ سے آج امت مسائل کا شکارہے انہوں نے کہاکہ قرآن کے ساتھ اپنے تعلق کو مضبوط کیا جائے اﷲ کی طرف رجوع کیا جائے تا کہ اﷲ کی نصرت و تائید حاصل ہو اﷲ کی تائید و نصرت کے بغیر دنیا اور آخرت میں کامیابی ممکن نہیں ہے ۔