{AF}
پونے دوکروڑ کشمیریوں کو رائے شماری کے ذریعے اپنی مرضی سے اپنے مستقبل کے فیصلے کا حق دیا جائے،کشمیر سیمینار کا مشترکہ اعلامیہ{/AF}
پونے دوکروڑ کشمیریوں کو رائے شماری کے ذریعے اپنی مرضی سے اپنے مستقبل کے فیصلے کا حق دیا جائے،کشمیر سیمینار کا مشترکہ اعلامیہ۔ کشمیری اقوام متحدہ کی قراردادوں سے پیچھے نہیں ہٹیں گے اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق کشمیریوں کو حق خودارادیت دیا جائے،وحدت کشمیر کے خلاف کوئی سازش کشمیری کامیاب نہیں ہونے دیں گے،کشمیری 200سال سے میدان جہاد میں ہیں آزادی سے کم کوئی حل قبول نہیں کریں گے،نریندرمودی مقبوضہ کشمیر میں شکست کھا چکا ہے پورا ہندوستان اس وقت شعلوں کی ذد میں ہے کشمیریوں کو اعتماد میں لے کر آزادی کا روڈ میپ دیا جائے،سفارتی سطح پر مسئلہ کشمیر کو اجاگر کرنے کے لیے کشمیری اور پاکستانی تارکین وطن کو شامل کیا جائے،جماعت اسلامی کے زیر اہتمام مسئلہ کشمیر اقوام متحدہ کی قراردادیں موجودہ صورت حال اور آئندہ لے لائحہ عمل کے عنوان سے منعقدہ سیمینار سے سپیکر قانون ساز اسمبلی شاہ غلام قادر،امیر جماعت اسلامی ڈاکٹر خالد محمود خان،چیئرمین پبلک اکاوئنٹس کمیٹی عبدالرشید ترابی،سابق امیر جماعت اسلامی سردار اعجاز افضل خان،غلام محمد صفی،مشتاق ایڈووکیٹ،فیض نقشبندی،عبداللہ گیلانی،راجہ فاضل حسین تبسم،ثناء اللہ ڈار سمیت دیگر قائدین کا خطاب اسلام آباد(پ ر) جماعت اسلامی آزادجموں وکشمیر کے زیر اہتمام مسئلہ کشمیر اقوام متحدہ کی قراردادیں موجودہ صورت حال اور آئندہ لے لائحہ عمل کے عنوان سے سیمینار منعقد ہوا سیمینار کی صدار ت جماعت اسلامی کے امیر ڈاکٹر خالد محمود خان مہمان خصوصی سپیکر قانون ساز اسمبلی شاہ غلام قادر نے کی،سیمینار سے چیئرمین پبلک اکاوئنٹس کمیٹی عبدالرشید ترابی،سابق امیر جماعت اسلامی سردار اعجاز افضل خان،غلام محمد صفی،مشتاق ایڈووکیٹ،فیض نقشبندی،عبداللہ گیلانی،راجہ فاضل حسین تبسم،زاہد صفی،پروفیسر اطہر،راجہ مسرور ظفر،نظام الدین سمیت دیگر قائدین نے خطاب کیا،سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے سپیکر قانون ساز اسمبلی شاہ غلام قادر نے کہاکہ جماعت اسلامی نے ہمیشہ قومی دن کو بھرپور طریقے سے مسئلہ کشمیر کو اجاگر کرنے کے لیے استعمال کیا ہم ان کا شکریہ ادا کرتے ہیں،ہندوستان بندوق کے زو پر کشمیریوں کو غلام نہیں رکھ سکتا کشمیری ہندوستان کے آئین کو تسلیم نہیں کرتے مقبوضہ کشمیر میں آبادی کے تناسب کو تبدیل کرنے کی کوشش کی گئی تو کشمیری جہاد کریں گے،پاک فوج کے سپہ سالار قمر جاوید باجوہ نے سیز فائر لائن کے علاقوں کے دورہ کر کے اعلان کیا کہ وہ کشمیریوں کے ساتھ ہیں جس سے کشمیریوں کے حوصلے بلند ہوئے،کشمیری اقوام متحدہ کی قراردادوں سے پیچھے نہیں ہٹیں گے کشمیریوں کو مذاکرات میں شامل کیا جائے کشمیری مسئلے کے بنیادی فریق ہیں،سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے جماعت اسلامی آزادجموں وکشمیر کے امیر ڈاکٹر خالد محمود خان نے کہا کہ کشمیریوں نے 19جولائی 1947ء میں سردار ابراہیم خان کی قیادت میں قرار داد الحاق پاکستان منظور کر کے پاکستان کو اپنی منزل قرار دے دیا تھا کشمیری گزشتہ2سو سال سے میدان جہاد میں ہیں 1947ء میں ہمارے مجاہدین نے پونچھ،راجوری اور سری نگر تک کا علاقہ فتح کر لیا تھا نہرو مجاہدین کے خوف سے اقوام متحدہ میں گے اور سیز فائر کروایا آج بھی کشمیری آزادی کے لیے پر عزم ہیں مقبوضہ کشمیر کی عوام آزادی کے مورچے میں ڈٹے ہوئے ہیں کشمیریوں کی اس تحریک کو منزل تک پہنچانے کے لیے فیصلہ کن کردار اسلام آباد نے ادا کرنا تھا جو نہیں ہوا جس کی وجہ سے آزادی کی تحریک طویل ہوئی،نریندرمودی مقبوضہ کشمیر کو ہڑپ کر کے آزادکشمیر کی جانب بڑھ رہا ہے اسلام آباد سے ابھی تک مقابلے کی کوئی حکمت عملی سامنے نہیں آئی حکومت پاکستان کشمیری قیادت کو اعتماد میں لے کر کشمیر کی آزادی کا روڈ میپ دے اللہ کی تائید و نصرت سے ہی آزادی کی منزل حاصل ہوسکتی ہے کشمیری 161دنوں سے کرفیو کا مقابلہ کررہے ہیں مشکل ترین مراحل سے تحریک گزر رہی ہے اس موقع پر یکسوئی یکجہتی اتحاد و اتفاق سے ہی آزادی کی منز ل حاصل ہوسکتی ہے حق خودارادیت اور وحدت کشمیر پر پوری کشمیری قوم اور قیادت متفق ہے،سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کنونیئر کل جماعتی کشمیر رابطہ کونسل وچیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی عبدالرشید ترابی نے کہا کہ نریندرمودی کشمیر میں پھنس چکا ہے کشمیر کی آزادی نوشتہ دیوار ہے عالمی سطح پر گونگے بہرے ادارے بھی بول پڑے ہیں کشمیریوں کی حمایت میں ہر سطح پر آواز اٹھ رہی ہے اور ہندوستان کو بے نقاب کررہی ہے ہندوستان کو ساری دنیا میں بے نقاب کرنے کی ضرورت ہے،انہوں نے کہا کہ فرانس نے الجزائر پر قبضہ کر کے اسے اپنا حصہ بنا اٹلی نے لیبیا پر قبضہ کر کے اپنا حصہ بنا لیا انگریزوں نے برصغیر پر قبضہ کر کے یہ سوچ لیا تھا کہ وہ اب یہاں سے نہیں نکلیں گے باآکر الجزائر اور لیبیا آزاد ہوئے اسی طرح انگریزوں کو بھی برصغیر سے جانا پڑا وقت آگیا کہ مودی کو بھی کشمیر سے نکلنا پڑے گا،سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے سابق امیر جماعت اسلامی سردار اعجاز افضل خان نے کہاکہ