{AF}
تارکین وطن مسئلہ کشمیر کے سفیر بن کر عالمی سطح پر اپنا کردار ادا کریں ، راجہ فاضل حسین تبسم {/AF}
اسلام آباد( پ ر) جماعت اسلامی آزادجموں وکشمیر کے سیکرٹری جنرل راجہ فاضل حسین تبسم نے کہا ہے کہ تارکین وطن مسئلہ کشمیر کے سفیر بن کر عالمی سطح پر اپنا کردار ادا کریں ،ہندوستان نے مسلمانوں سمیت کروڑوں انسانوں کی زندگیوں کو خطرے میں ڈال دیا ہے عالمی برادری نریندرمودی کے ان اقدامات کا نوٹس لے ،تمام اسلامی ممالک ہندوستان کے ساتھ سیاسی معاشی بائیکاٹ کے ساتھ ساتھ ہندؤوں کو اپنے ممالک سے نکالیں نریندرمودی مستند دہشت گرد وہ دنیا کے امن کے لیے خطرہ بن چکا ہے ،ان خیالات کااظہار انہوں نے بیرون ملک سے آئے ہوئے وفود سے گفتگوکرتے ہوئے کیا ،انہوں نے کہاکہ مسئلہ کشمیر فلش پوائنٹ بن چکا ہے نریندرمودی کی فاشسٹ حکومت کے انتہا پسندانہ اقدامات پوری دنیا کے امن کے لیے خطرہ ہیں نریندرمودی ہزاروں انسانوں کا قاتل ہے اس سے دنیا کے امن کو بچایا جائے ،ہندوستان کی اقوام متحدہ کی رکنیت منسوخ کی جائے چونکہ ہندوستان جنگی جرائم کے ارتکاب کے ساتھ ساتھ اقوام متحدہ کی قراردادوں سے بھی انکاری ہے انہوں نے کہاکہ ہندوستان کے آرمی چیف کی گیدڑ بھکیوں سے ڈرنے والے نہیں کشمیر کو بھارتی فوج کا قبرستان بنائیں گے پونے دوکروڑ کشمیری ایٹم بم بن کر بھارت کے خلاف گریں گے ،انہوں نے کہاکہ مقبوضہ کشمیر سمیت پورے ہندوستان کے اندر انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں سمیت بے گناہ لوگوں کا قتل عام کیا جارہاہے ہندوستان کے اندر حراستی سینٹرز ساری دنیا کے امن پسند انسانوں کے لیے چیلنج ہیں ۔