کشمیری تقسیم کشمیر کو کسی صورت تسلیم نہیں کریں گے،ڈاکٹر خالد محمود خان

{AF}dr. khalidکشمیری تقسیم کشمیر کو کسی صورت تسلیم نہیں کریں گے،ڈاکٹر خالد محمود خان{/AF}

باغ،چترہ ٹوپی(پ ر) جماعت اسلامی آزادجموں وکشمیر کے امیر ڈاکٹر خالد محمود خان نے کہا ہے کہ کشمیری تقسیم کشمیر کو کسی صورت تسلیم نہیں کریں گے،کشمیریوں نے آزادی کے لیے 5لاکھ شہداء پیش کیے ہیں وہ مکمل آزادی کے سواکوئی حل قبول نہیں کریں گے ،ہندوستان مقبوضہ کشمیر میں مظالم کی انتہاکررہا ہے حکومت پاکستان آخری کشمیری کے مرنے کا انتظار نہ کرے ،عالمی برادری کشمیر میں بہنے والے خون اور انسانی حقوق کی پامالیوں کا نوٹس لے ،ریڈ فاؤنڈیشن نے تعلیم کے میدان میں کارہائے نمایاں سر انجام دئیے ،اساتذہ کرام بچوں کونمبروں کی دوڑ کی بجائے ان کی خوابیدہ صلاحیتوں کوبیدار کریں تعلیم کے ساتھ ساتھ تربیت کا اہتمام کیا جائے تا کہ اسلامی معاشرہ تشکیل پاسکے ،ان خیالات کااظہار انہوں نے ریڈ فاؤنڈیشن سکول چترہ ٹوپی کے زیر اہتمام تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ،اس موقع پر پبلک لائبریری کا افتتاح کیا گیا،اس موقع پر ریجنل منیجر ریڈ فاؤنڈیشن ظہیر گردیزی ،جے آئی یوتھ کے راہنما سردار وقاراور ادارے کے پرنسپل سمیت دیگر قائدین نے خطاب کیا ،تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر خالد محمود خان نے کہاکہ تعلیم معاشرے کی ترقی کے لیے ضروری ہے تعلیم کے بغیر اقوام اور ممالک ترقی کی منازل طے نہیں کرسکتے اسلام میں تعلیم کو بڑی اہمیت حاصل ہے تعلیم کے بغیر ہم حق وباطل سچ اور جھوٹ کے درمیان تفریق نہیں کرسکتے،نوجوان مطالعے کے کلچر کوعام کریں ، انہوں نے کہاکہ قرآن کے ساتھ اپنے تعلق کو مضبوط کریں روزانہ قرآن کا مطالعہ کریں اﷲ کی اس کتاب کو سمجھ کر پڑھیں ،انہوں نے کہاکہ دجالیت کے اس دور میں وہ لوگ جو اﷲ کے پیغام کو عام کررہے ہیں وہ اﷲ کے منتخب اور چنیدہ بندے ہیں،سید مودودی ؒ اورعلامہ اقبال ؒ کے افکار اور نظریات کی روشنی میں اپنی تربیت کا اہتمام کریں اسی سے ہمارے معاشرے میں انقلاب آئے گا ،انہوں نے کہاکہ حکومت پاکستان حالیہ دنوں میں تعلیمی اداروں میں کچھ حلقوں کی طرف سے دانستہ طور پر لبرل ازم کو فروغ دینے اسلامی اقدارکو کمزور کرنے کی سازشوں کا نوٹس لے پاکستان اسلام کے نام پر معروض وجود میں آیا قائداعظم محمد علی جناح ؒ نے قوم کے سامنے موجودہ دور کی جدید اسلامی نظریات کی حامل ریاست کا تصور پیش کیا جو تشنہ تکمیل ہے اس نظریے سے بے وفائی کی وجہ سے ہم آدھا ملک گنوا چکے ملک کے اندرونی خلف شار کی بڑی وجہ بھی یہی ہے ہمارے اسلاف نے یہ خطہ اسلام کے نام پر آزاد کروایا اور بقیہ کشمیر کے لیے قربانیاں اسی بنیاد پر دی جارہی ہیں ۔

مرکزی دفتر

رابطہ دفتر