{AF}
نریندرمودی کے بھیانک عزائم کو ناکام بنانے کے لیے پوری قوم کو یک جان اور یک زبان ہو کر مقابلہ کرنا ہوگا ،عبدالرشید ترابی {/AF}
باغ،نعمانپورہ( پ ر) جماعت اسلامی کے پارلیمانی لیڈر و چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی عبدالرشید ترابی نے کہا ہے کہ نریندرمودی کے بھیانک عزائم کو ناکام بنانے کے لیے پوری قوم کو یک جان اور یک زبان ہو کر مقابلہ کرنا ہوگا ،نریندر مودی کی انتہا پسند پالیسیوں کے باعث پورا ہندوستان آگ کے شعلوں کی ذد میں ہے ،جماعت اسلامی کے بزرگ راہنما مولانا عتیق انور شاہ مرحوم تحریک آزادی کشمیر کے مجاہد تھے عالم باعمل اور روحانی شخصیت تھے ان کی دینی ،سماجی اور نظریاتی خدمات کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں ،ان جیسے علماء کرام کی وجہ سے آزاد خطے میں آج بھی دینی اور روحانی ماحول موجود ہے ،ان خیالات کااظہار انہوں نے مولانا عتیق انور شاہ مرحوم کے تعزیتی ریفرنس اور دیگر تقریبات سے خطاب کرتے ہوئے کیا ،تقریب سے خطاب کرتے ہوئے عبدالرشید ترابی نے کہاکہ مولانا کے جانشین مولانا فرید اﷲ اور عزیز اﷲ شاہ ان کے مشن جاری رکھیں ،عبدالرشید ترابی نے کہاکہ تحریک آزادی کشمیر فیصلہ کن مرحلے میں ہے ہم پاکستان کی پوری قوم کے شکرگزار ہیں کہ وہ کشمیریوں کی پشتیبانی کا حق ادا کررہے ہیں لیکن حکمران مصلحتوں کا شکار ہیں جس کی وجہ سے مایوسی کا پیغام جارہا ہے ان حالات میں بیس کیمپ کی ذمہ داری ہے کہ وہ اجتماعی طور پر ا س کمی کو پورا کرنے کے لیے اپنا کردار ادا کرے ،اتحاد و اتفاق پیدا کر کے مودی کے عزائم کو خاک میں ملائیں نریندر مودی نے مقبوضہ کشمیر اور ہندوستان کے اندر سے تو جہ ہٹانے کے لیے سیز فائر لائن پر بھی جنگ مسلط کررکھی ہے اس کا بھی جواب دینے کے لیے بھرپور حکمت عملی اپنانے کی ضرورت ہے نریندرمودی نے ہندوستان کو مسلمانوں اور دیگر اقلیتوں کے لیے جہنم بنا دیا ہے یہ حقیقت ہم دنیا کو باور کرانے کی بار ہا کوشش کرچکے ہیں کہ نریندر مودی ہندوستان کے اندر مسلمانوں سمیت دیگر اقلیتوں کو جبراً ہندو بنانے کی سازش کررہے ہیں لیکن اب دنیا کو اندازہ ہو چکا ہے عالمی سطح پر اس موافق فضا سے استفاد ہ کرنے کی ضرورت ہے لیکن حکمرانوں نے آگے بڑھ کر اس سے استفادہ کرنے کے بجائے اپنے دوست طیب اردگان اور مہاتیر محمد جنہوں نے کھل کر کشمیریوں کی حمایت کی ان کو بھی ناراض کر کے اچھا اقدام نہیں کیا عبدالرشید ترابی نے کہاکہ نریندرمودی نے کشمیر پر عملاً جنگ مسلط کی ہوئی ہے لیکن وہ باربار یہ بھی اعلان کررہا ہے کہ وہ آزادکشمیر پر قبضہ کرے گا انہوں نے کہا کہ پوری قوم کی ذمہ داری ہے کہ وہ 1947ء والا ماحول پیدا کریں شوق شہادت جذبہ جہاد اور اتحاد پیدا کرنے کی ضرورت ہے تا کہ دشمنوں کا مقابلہ کر کے بقیہ کشمیرکی آزادی کو یقینی بنایا جاسکے ۔