ہندوستان سری نگر کو ہڑپ کرنے کے بعد آزادکشمیر پر حملے کی تیار ی کررہا ہے ، فاضل حسین تبسم

{AF}Fazal Tabassam ہندوستان سری نگر کو ہڑپ کرنے کے بعد آزادکشمیر پر حملے کی تیار ی کررہا ہے ، فاضل حسین تبسم{/AF}

اسلام آباد ( پ ر) جماعت اسلامی آزادجموں وکشمیر کے سیکرٹری جنرل راجہ فاضل حسین تبسم نے کہا ہے کہ ہندوستان سری نگر کو ہڑپ کرنے کے بعد آزادکشمیر پر حملے کی تیار ی کررہا ہے ،کشمیری کشمیر کو قابض ہندوستانی فوج کا قبرستان بنائیں گے پوری قوم پاک فوج کے شانہ بشانہ ہندوستان کے خلاف لڑے گی ،مودی نے پورے ہندوستان کو جہنم بنا دیا ہے ان خیالات کااظہار انہوں نے وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ،انہوں نے کہاکہ اطلاعات کے مطابق ہندوستان نے 5جگہوں سے باڑ خود ہی ہٹائی ہے جو اس بات کا کھلا اشارہ ہے کہ وہ حملہ کرنے کی بھرپور تیاری کرچکا ہے ہندوستان کے اس آخری وار کو پوری قوم مل کر ناکام بنائے گی اس جنگ کے نتیجے میں نہ صرف کشمیر آزاد ہو گا بلکہ ہندوستان کئی حصوں میں بٹ جائے گا ،ہندوستان کا نام نہاد سیکولر چہرہ پوری دنیا میں بے نقاب ہوچکا ہے اب عالمی برادری کو بھی مودی کے خلاف اپنا کردار ادا کرنا ہو گا انہوں نے کہاکہ پاکستان اور آزادکشمیر کی حکومتیں اور قوم یکجہتی کا مظاہرہ کرتے ہوئے دشمن سے مقابلے کی تیاری کریں قومیں جرات اور ہمت سے جنگیں جیتی ہیں نوجوانوں میں جذبہ جہاد اور شوق شہادت پیدا کرنے کی ضرورت ہے ۔

مرکزی دفتر

رابطہ دفتر