ہندوستان نے عملاً جنگ مسلط کی ہوئی ہے حکومت پاکستان مقابلے کی حکمت عملی کب بنائے گی ،ڈاکٹر خالد محمود خان

{AF}dr. khalidہندوستان نے عملاً جنگ مسلط کی ہوئی ہے حکومت پاکستان مقابلے کی حکمت عملی کب بنائے گی ،ڈاکٹر خالد محمود خان{/AF}

راولاکوٹ( پ ر) جماعت اسلامی آزادجموں وکشمیر کے امیر ڈاکٹر خالد محمود خان نے کہا ہے کہ ہندوستان نے عملاً جنگ مسلط کی ہوئی ہے حکومت پاکستان مقابلے کی حکمت عملی کب بنائے گی ،نریندرمودی کشمیرکو ہڑپ کر کے آگے بڑھ رہا ہے حکومت پاکستان جہاد کا اعلان کرے ،کشمیریوں نے لازوال اور بے مثال قربانیوں کی تاریخ رقم کی ہے آزادی کی اس تحریک کو منزل تک پہنچانے کے لیے اسلام آباد فیصلہ کن کردار ادا کرے ،کشمیریوں نے مودی کے بڑوں کو مار بھگایا تھا وہ آج بھی آزادی کے مورچے میں ڈٹے ہوئے ہیں ،کشمیری آزادی سے کم کوئی حل قبول نہیں کریں گے ،ان خیالات کااظہار انہوں نے وفود سے گفتگوکرتے ہوئے کیا ،ڈاکٹر خالد محمود خان نے کہاکہ کشمیر کی آزادی اور بیس کیمپ کی خوشحالی ہمارا ہدف ہے جماعت اسلامی نے کشمیر کی آزادی کے لیے گراں قدر قربانیاں پیش کی ہیں آزاد خطے کے عوام کے مسائل کے حل کے لیے اپنے اداروں کے ذریعے خدمت کی ہے ہماری کوشش ہے کہ آزاد خطے میں اسلامی معاشرہ قائم ہو ہمارے اسلاف نے قربانیاں اﷲ کے نظام کے قیام اور نفاذ کے لیے پیش کی تھیں جماعت اسلامی اسی مشن کی تکمیل کے لیے میدان عمل میں ہے انہوں نے کہاکہ جنوبی ایشیا کا امن مسئلہ کشمیر کے حل سے مشروط ہے 4ایٹمی طاقتوں کے درمیان نریندرمودی کی حماقتیں دنیا کے امن کو تباہ کردیں گی ،عالمی برادری نریندرمودی کو جنگی جرائم سے روکے کشمیریوں کو ان کا حق دلائے ورنہ اقوام متحدہ کا حشر بھی وہی ہو جو لیگ آف نیشن کا ہوا تھا انہوں نے کہاکہ ہندوستان نے نوشتہ دیوار نہ پڑھا تو ہندوستان دنیا کے نقشے سے غائب ہو جائے گا کشمیریوں نے 5لاکھ شہداء پیش کیے ہیں شہداء کے خون کی برکت سے کشمیر آزاد ہوگا اور ہندوستان کے حصے بخرے ہوں گے ۔

مرکزی دفتر

رابطہ دفتر