مقبوضہ کشمیر جماعت اسلامی کے بزرگ راہنما غلام محمد بٹ کی دوران اسیری تشدد سے شہادت انسانی حقوق کی عالمی تنظیموں کے منہ پر طمانچہ ہے ،ڈاکٹر خالد محمود خان

{AF}dr. khalid مقبوضہ کشمیر جماعت اسلامی کے بزرگ راہنما غلام محمد بٹ کی دوران اسیری تشدد سے شہادت انسانی حقوق کی عالمی تنظیموں کے منہ پر طمانچہ ہے ،ڈاکٹر خالد محمود خان{/AF}

اسلام آباد(پ ر) جماعت اسلامی آزادجموں وکشمیر کے امیر ڈاکٹر خالد محمود خان نے کہاہے کہ مقبوضہ کشمیر جماعت اسلامی کے بزرگ راہنما غلام محمد بٹ کی دوران اسیری تشدد سے شہادت انسانی حقوق کی عالمی تنظیموں کے منہ پر طمانچہ ہے ،ہندوستان کے کالے قانون پبلک سیفٹی ایکٹ مہذب دنیا کے لیے بڑا چیلنج ہے ،ہندوستان نے مقبوضہ کشمیر کی سب سے بڑی دینی سیاسی جماعت پر پابندی لگا کر ا س کے ہزاروں کارکنوں کو گرفتار کر کے بھارت کے مختلف جیلوں میں قید کیا ہوا ہے جو عالمی قوانین کی بھی کھلی خلاف ورزی ہے ،عالمی برادری مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کا نوٹس لے ،ان خیالات کااظہار انہوں نے وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ،انہوں نے کہاکہ جماعت اسلامی نے اسلام آباد میں بھرپور کشمیر مارچ کا انعقاد کیا ،پاکستان اور آزادکشمیر ،گلگت بلتستان سے آنے والے محب وطن لوگوں اور قائدین کا شکریہ ادا کرتے ہیں ،انہوں نے کہاکہ پونے دوکروڑ کشمیری آزادی کی جنگ لڑرہے ہیں وہ ہندوستان کے آخری فوجی کے مقبوضہ کشمیر سے نکلنے تک جدوجہد جاری رکھیں گے ،کشمیریوں نے قربانیاں دے کر ریاست کے خطے آزاد کروائے ہیں کسی نے ہمیں طشتری میں رکھ کر آزادی نہیں دی ہمارے اسلاف نے مودی کے بڑوں کو بھگایا ہے اور آج مقبوضہ کشمیر کے اندر مودی کی فوج سے لڑرہے ہیں انہوں نے کہاکہ کشمیریوں نے 5لاکھ شہداء پیش کیے ہیں وہ تقسیم کشمیر کے کسی فارمولے کوقبول نہیں کریں گے کشمیر کی وحدت اور حق خودارادیت پر پوری کشمیری قوم اور تمام جماعتیں متحد و متفق ہیں ۔

مرکزی دفتر

رابطہ دفتر