{AF}
حکومت پاکستان جماعت اسلامی کے کشمیر مارچ میں پیش کردہ مطالبات پر فوری عمل درآمد کروائے ،محمود الحسن چودھری{/AF}
کوٹلی( پ ر) جماعت اسلامی آزادکشمیر کے سابق سیکرٹری جنرل محمود الحسن چودھری نے کہاہے کہ حکومت پاکستان جماعت اسلامی کے کشمیر مارچ میں پیش کردہ مطالبات پر فوری عمل درآمد کروائے ،آزادکشمیر ،گلگت بلتستان اور پاکستان سے لاکھوں افراد نے اسلام آباد کشمیر مارچ میں شامل ہو کر حکومت کو یہ پیغام دیا ہے کہ وہ کشمیرکی آزادی کے لیے عملی اقدامات کرے ،پاکستان اور آزادکشمیر کے عوام حکومت کے منتظر ہیں اگر حکومت نے غفلت کا مظاہرہ کیا تو یہ عوام حکومت کو اسلام آبادسے بے دخل کر کے ایسے لوگوں کو اسلام آباد میں بیٹھائیں گے جو ملک کی سلامتی اور کشمیر کی آزادی کے لیے عملی اقدامات کریں ،ان خیالات کااظہار انہوں نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ،انہوں نے کہاکہ آزادکشمیر سے ہزاروں افراد اسلام آباد کشمیر مارچ میں شامل ہوئے ہیں ہم آزادکشمیر کے شرکاء کا شکریہ ادا کرتے ہیں ۔