نریندر مودی حملے کی تیار ی کررہا ہے پوری قوم صف بندی کرے ،محمود الحسن چودھری

{AF}mehmood ul hassanنریندر مودی حملے کی تیار ی کررہا ہے پوری قوم صف بندی کرے ،محمود الحسن چودھری{/AF}

کوٹلی( پ ر) جماعت اسلامی آزادجمو ں وکشمیر کے سابق سیکرٹری جنرل محمود الحسن چودھری نے کہا ہے کہ نریندر مودی حملے کی تیار ی کررہا ہے پوری قوم صف بندی کرے ،22دسمبر کو لاکھوں کی تعداد میں لوگ اسلام آباد کشمیر مارچ میں شامل ہو کر مقبوضہ کشمیر کے بھائیوں کو پیغام دیں کہ آزادی کی اس جدوجہد میں وہ تنہا نہیں ہیں بلکہ پوری قوم ان کی پشت پر ہے ،آزادکشمیر کے عوام سیاسی وابستگیوں سے بالا تر ہو کر اسلام آباد آئیں تا کہ حکمرانوں کو جگایا جائے ،عالمی برادری کی مجرمانہ غفلت کی وجہ سے جنوبی ایشیا تیسری عالمگیر جنگ کے دھانے پر ہے ،ان خیالات کااظہار انہوں نے بار ایسوسی ایشن کوٹلی،سابق وزیر حکومت سمیت دیگر قائدین کو 22دسمبر اسلام آبادآنے کی دعوت دینے کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کیا ،انہوں نے کہاکہ جماعت اسلامی اول روز سے تحریک آزادی کشمیر کی پشتیبان ہے وہ صبح آزادی تک کشمیریوں کے شانہ بشانہ رہے گی ،انہوں نے کہاکہ ہندوستان جنگی جرائم کا مرتکب ہورہا ہے اقوام متحدہ سلامتی کونسل میں قرار داد پاس کر کے ہندوستان کے خلاف فوجی کارروائی کرے ،او آئی سی کے رکن ممالک بھارت کا سیاسی اور معاشی بائیکاٹ کریں نریندرمودی کے اقدامات نے ثابت کردیا ہے کہ وہ دنیا کے امن کے لیے خطرہ ہیں ،بھارت کے نام نہاد سیکولر چہرے کو بھی بے نقاب کر دیا ہے ۔

مرکزی دفتر

رابطہ دفتر