{AF}
مقبوضہ ریاست میں گزشتہ چار ماہ سے مسلسل کرفیو کے نفاذ ،بنیادی انسانی حقوق کی پامالیوں اور بد ترین تعذیب و تشدد کے واقعات کی شدید مذمت کرتے ہیں،عبدالرشید ترابی {/AF}
مظفرآباد( پ ر) جماعت اسلامی کے پارلیمانی لیڈر اور چیئرمین پبلک اکاونٹس کمیٹی عبدالرشید ترابی نے کہا ہے کہ مقبوضہ ریاست میں گزشتہ چار ماہ سے مسلسل کرفیو کے نفاذ اور بنیادی انسانی حقوق کی پامالیوں ، ہزاروں نوجوانوں ، خواتین اور بچوں کی گرفتاری اور ان پر بد ترین تعذیب و تشدد کے واقعات کی شدید مذمت کرتے ہیں۔ پانچ اگست کی آئینی دہشت گردی کے بعد بھارت نے ریاست کے مسلم اورکشمیری تشخص اور روایات کے خاتمے کاعمل شروع کردیا ہے۔ اردو زبان کو سرکاری زبان کی حیثیت سے بے دخل کرتے ہوئے ہندی زبان کو نافذ کر دیاگیا ہے۔کشمیری زبان میں فارسی اور عربی اثرات ختم کرتے ہوئے سنسکرت اور ہندی میں لتھڑا جا رہا ہے ۔ قائدین حریت اور ہجرت کرنے والے مجاہدین کے بھی اثاثے اور جائیدادیں ضبط کرتے ہوئے ان کے خاندانوں کو بے دخل کیا جا رہا ہے ، کشمیری طلبہ کے لیے خصوصی نشستیں ختم کر دی گئی ہیں ، نیز ریاستی ملازمین کو بڑے پیمانے پر ریاست سے بے دخل کر کے آر ایس ایس پروردہ بیوروکریٹس کو مسلط کیا جا رہا ہے ۔ کشمیریوں کو حق آسائش سے محروم کرتے ہوئے ہزاروں ایکڑ اراضی قابض فوجی چھاؤنیوں کی نذر کی جا رہی ہے۔ایوان کی رائے میں اگر بین الاقوامی برادری نے مطلوبہ کردار ادا نہ کیا تو مقبوضہ کشمیر کی ڈیما گرافی کی تبدیلی اور نسل کشی کی بد ترین انسانی المیے کی بد ترین تصویر بن سکتا ہے۔ بین الاقوامی انسانی حقوق کونسل اور دیگر انسانی حقوق کے اداروں کی رپورٹس جن میں بھارت کو اس بد ترین صورت حال کا ذمہ دار قرار دیا گیا ہے ، حالیہ اقدامات کی بھی ہر سطح پر مذمت کرتے ہوئے نریندر مودی کے عزائم کو خطہ اور عالمی امن کے لیے سنگین خطرہ قراردیا جا رہا ہے ۔ان خیالات کااظہار انہوں نے قانون سازاسمبلی میں خطاب اور میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے کیا ،عبدالرشید ترابی نے مطالبہ کیا کہ اقوام متحدہ اپنے چیپٹر کے باب نمبر7کے تحت سفارتی ، معاشی اور فوجی اقدامات بروئے کار لاتے ہوئے بھارت کو یہ اقدامات واپس لینے اور سلامتی کونسل کی قراردادوں کے مطابق کشمیریوں کو حق خود ارادیت کا موقع دینے کے لیے مجبور کرے بھارتی قابض افواج کے استعماری تسلط کے خاتمے کے لیے کشمیریوں کی سیاسی ، سفارتی اور عسکری محاذ پر جاری جدوجہد اقوام متحدہ کے چارٹر کے عین مطابق ہے ۔ معروف آزادی کی تحریک کو کسی دہشت گردی کی تحریک سے نہیں جوڑا جا سکتا ۔ اس لیے اب وقت آ گیا ہے کہ کل جماعتی فیصلے کے مطابق بین الاقوامی سطح پر حالیہ بھارتی اقدامات کی مذمت اور اہل کشمیرکے حق میں آواز بلند کرنے پر ممبران پارلیمنٹس ، انسانی حقوق کے اداروں ، ذرائع ابلاغ، اہل دانش اور تھینک یہ ایوان بالخصوص ترکی کے صدر جناب رجب طیب اردگان ، ملائیشیا کے وزیر اعظم جناب ڈاکٹر مہاتیر محمد اور ایران کے رہبر جناب علی خامنہ ای کا اپنی ریاستی مفادات داؤ پر لگاتے ہوئے اہل کشمیر کی دو ٹوک حمایت پر ان کا شکریہ ادا کرتا ہے ۔ OICکے باقی رہنماؤں سے بھی توقع رکھتا ہے کہ متذکرہ قائدین کی تقلید میں وہ بھی کشمیریوں کے حق خودارادیت کی بھرپور حمایت کریں اس لیے کہ کشمیری اپنی آزادی کی ہی نہیں بلکہ عالم اسلام کے دفاع کی بھی جنگ لڑ رہے ہیں جس کی تسخیر نریندر مودی اور اس کی پارٹی کا واضح ایجنڈا ہے۔عبدالرشید ترابی نے کہاکہ جنرل اسمبلی میں وزیر اعظم پاکستان کے موثر خطاب کے بعد بین الاقوامی سطح ہمارے موقف کے حق میں خوشگوار فضا استفادہ کے لیے کوئی بھرپور سفارتی فالو اپ نہ ہو سکا جس کے نتیجے میں اہل کشمیر میں مایوسی اور بے اعتمادی کی صورت حال پیدا ہوئی اور نہ ہی اس عرصے میں کشمیری قیادت سے کوئی جامع مشاورت کی گئی جس کا وزیر اعظم نے مظفر آباد کے دورے کے موقع پر وعدہ کیا تھا ، اس لیے یہ ایوان وزیر اعظم پاکستان اور حکومت کے دیگر پالیسی ساز اداروں سے توقع رکھتا ہے اور انہیں متوجہ کرتا ہے کہ کشمیر جیسے اہم مسئلے اور اس کی سنگین صورت حال کے حوالے سے جامع حکمت عملی تشکیل دینے کے لیے کشمیری قیادت کو اعتماد میں لیں اور اس سلسلے میں بزرگ قائد حریت سید علی گیلانی کے وزیر اعظم پاکستان کے نام خط کے مندرجات کی تائید کرتے ہوئے مطالبہ کرتا ہے کہ شملہ معاہدے سمیت کشمیر سے متعلق تمام دو طرفہ معاہدات سے دست برداری اختیار کی جائے۔ آزاد جموں وکشمیر گلگت بلتستان کو وسائل اور اختیارات کے لحاظ سے بااختیار بنایا جائے تا کہ ریاست کا آزاد حصہ تحریک آزادی کشمیر کے سفارتی یہ ایوان مقبوضہ ریاست میں برسرپیکار قائدین حریت ، حریت پسند عوام ، مردو زن بالخصوص مجاہدین آزادی کے ساتھ مکمل اظہار یکجہتی کرتے ہوئے انہیں یقین دلاتا ہے کہ منزل کے حصول تک ہم شانہ بشانہ رہتے ہوئے کسی قربانی سے دریغ نہ کریں گے۔